شہاب ثاقب
الرسالہ، اکتوبر ۱۹۷۶، صفحہ ۶۲
شہاب ثاقب
۱۳ نومبر ۱۸۳۳ء کو شمالی امریکہ کے مشرقی علاقہ میں ایک مقام پر لوگوں نے دیکھا کہ آدھی رات سے لے کر صبح تک مسلسل شہاب ثاقب گر رہے ہیں۔ ان کی تعداد کا اندازہ تقریباً دو لاکھ کیا گیا ہے برہنہ آنکھوں سے اس قسم کا مشاہدہ اگر چہ بہت کمیاب ہے۔ تاہم دوربین کے ذریعہ دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ اس سے بھی کہیں زیادہ بڑی تعداد میں ہر وقت شہاب ثاقب کی بارش ہماری زمین پر ہوتی رہتی ہے۔ اندازہ ہے کہ روزانہ تقریباً دس کھرب شہاب ثاقب اوپر سے آتے ہیں جن میں سے دو کروڑ کے قریب زمین کی فضا میں داخل ہوتے ہیں۔ ان کی رفتار رائفل کی گولی سے سیکڑوں گنا زیادہ تیز ہوتی ہے۔ یعنی کم و بیش ۲۶ میل فی سکنڈ بعض اوقات ۵۰ میل فی سکنڈ تک بھی دیکھی گئی ہے۔
زمین کے گرد ہوا کا کرہ ایک غلاف کی شکل میں تمام دنیا کو گھیرے ہوئے ہے۔ اس کی ابتدائی بلندی تقریباً چھ میل ہے۔ اس غلاف کی وجہ سے شہاب ثاقب ہماری زمین تک پہنچ نہیں پاتے۔ بلکہ کره ہوا کی اوپری سطح تک پہنچتے ہی ہوا کے ساتھ ٹکرا جاتے ہیں اس رگڑ کے سبب سے اتنی حرارت پیدا ہوتی ہے کہ شہاب ثاقب جل اٹھتے ہیں۔ یہی جلنے کی روشنی ہے جو ہم کو ٹوٹتے ہوئے تارے کی شکل میں دکھائی دیتی ہے۔ اس ٹکراؤ سے شہاب ثاقب پاش پاش ہو کر باریک ذرات کی شکل میں ہوا میں منتشر ہو جاتے ہیں۔ اگر یہ ہوا کا غلاف دنیا کے گرد نہ ہوتا تو شہاب ثاقب بہت بڑی تعداد میں نہایت شدت کے ساتھ زمین پر گرتے جن کے خلاف ہم کوئی بچاؤ نہیں کر سکتے تھے۔ اور ساری زمین چھلنی ہو کر رہ جاتی۔ چاند کی سطح پر کثرت سے جو غار پائے جاتے ہیں، خیال ہے کہ یہ اسی قسم کے شہابیوں کی بمباری سے پیدا ہوتے ہیں۔
زمین کی طرف آنے والے شہابیوں میں کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جو زیادہ بڑے ہونے کی وجہ سے جل نہیں پاتے اور زمین پر گر پڑتے ہیں۔ چونکہ زمین کا تین چوتھائی حصہ پانی ہے اور خشکی کا بھی بہت بڑا حصہ جنگل اور بیابان وغیرہ کی شکل میں انسانوں سے خالی ہیں۔ اس لئے یہ اتفاقی شہابے عملاً یا تو سمندر میں ڈوب جاتے ہیں یا شہروں سے دور کسی جنگل بیابان میں گر پڑتے ہیں۔ چنانچہ دنیا کے مختلف حصوں میں ایسے بہت سے پتھر کے ٹکڑے پائے گئے ہیں جو غار میں پڑے ہوئے تھے اور اس طرح سمجھا گیا ہے کہ یہ اوپر سے آتے تھے۔ ان شہابی پتھروں میں ایک وہ ہے جو ایری زونا میں پایا گیا تھا جس کا وزن ۵۴۳۴ پونڈ ہے۔ یہ زمین پر گر کر گیارہ فٹ تک زمین میں دھنس گیا تھا۔ اسی طرح ایک مقام پر ساڑھے ۳۶ ٹن کا ایک آہنی تودہ پایا گیا ہے۔ اس کو بھی اسی قسم کا آسمان سے گرا ہوا مادہ سمجھا جاتا ہے۔ بلاغت کیا ہے عبداللہ بن المقفع (۴۶-۱۰۶ھ) اپنے زمانہ کا اعلیٰ ترین ادیب تھا۔ فارسی اور عربی دونوں میں اس کو غیر معمولی قدرت تھی۔ اس نے بلاغت کی تعریف ان لفظوں میں کی ہے: "بلاغت یہ ہے کہ جب ایک بات اے سے تو سمجھے کہ وہ بھی اس طرح کی عمدہ عبارت لکھ سکتا ہے:"
‹ Previous page Next page › Contents of October 1976 All issues