Al-Risala · December 1976 · page 65

الرسالہ، دسمبر ۱۹۷۶، صفحہ ۶۵

الرسالہ، دسمبر ۱۹۷۶، صفحہ ۶۵

سرپرست : مولانا وحیدالدین خاں ایڈیٹر : ظفر الاسلام خاں ایم اے چپ رہنا سیکھو، تاکہ تم فرشتوں کی سرگوشیوں کو سن سکو۔ اپنی قوتوں کو عمل میں لاؤ، تم خدا کی مدد کے مستحق ٹھہرو گے۔ جس دل میں بندوں کی محبت نہ ہو، وہ خدا کی محبت سے بھی خالی ہوگا۔ لوگوں کو حقیر نہ سمجھو، ورنہ تم لوگوں کے خالق کی نظر میں حقیر ہو جاؤ گے۔ جو اربابِ جاہ کی قربت ڈھونڈتا ہے، وہ خدا کی قربت سے دور ہو گیا۔ کوئی شخص تم کو پتھر مارے تو اس سے لڑنے میں وقت ضائع مت کرو، بلکہ اپنے آپ کو اتنا اونچا اٹھاؤ کہ پتھر مارنے والے کا پتھر وہاں تک پہنچ ہی نہ سکے۔

جو لوگ دوسروں کی شکایت کرتے ہیں وہ صرف اس بات کا اعلان کر رہے ہیں کہ زندگی کی دوڑ میں وہ دوسروں سے پیچھے ہوگئے ۔

‹ Previous page Next page › Contents of December 1976 All issues

Printed page