Al-Risala · March 1977 · page 51

لا یدخل الجنة من كان فی قلبه

الرسالہ، مارچ ۱۹۷۷، صفحہ ۵۱

زبان سے نامناسب الفاظ نکل جائیں۔ مگر مومن کی شان یہ ہے کہ ایسے واقعہ کے تھوڑی دیر بعد ہی اس کو اپنی غلطی کا احساس ہو جاتا ہے۔ وہ اپنے کئے پر شرمندہ ہوتا ہے۔ اپنے رویے کی اصلاح کا عزم کرتا ہے۔ اس کی ذات سے کسی کو نقصان پہنچ گیا ہے تو اس کی تلافی کرتا ہے، جس کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا تھا اس سے معافی مانگتا ہے۔ جب وہ ایسا کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ کے یہاں نہ صرف اس کا جرم بخش دیا جاتا ہے بلکہ خود جرم کو بھی نیکی کے خانہ میں لکھ دیا جاتا ہے کیونکہ وہ اس کیلئے ایک یا دو بڑی نیکی کے کرنے کا سبب بنا۔ مگر جو لوگ اختلاف کو عناد اور کینہ کے مقام تک پہنچادیں۔ جو اپنی خدائی تسلیم نہ کرنے والے شخص سے ہمیشہ کیلئے بدگمان ہو جائیں اور جنہیں یہ توفیق نہ ملے کہ اس سے معافی مانگ کر اس کی طرف سے اپنے دل کو صاف کر لیں وہ بدترین مجرم ہیں، وہ کسی حال میں خدا کی پکڑ سے بچ نہیں سکتے خواہ دنیا میں اپنے اتفاقی حالات کی وجہ سے وہ اپنے دل کی گندگی کو چھپانے میں کامیاب ہو جائیں۔ خدا پرست ہونے کا مطلب یہ ہے کہ آدمی اپنے آپ کو خدا کے آگے جھکا دے' اس کے مقابلہ میں اپنی بڑائی کے تمام احساسات کو بالکل ختم کر دے۔ یہ حساس اگرچہ خدا کے مقابلہ میں مطلوب ہے' مگر اس کا امتحان بندوں کے معاملات ہی میں ہوتا ہے۔ انسانوں کے ساتھ تعلقات میں جو شخص یہ ثابت کرے کہ اس کے دل میں جھکاؤ ہے' وہی دراصل خدا کے آگے جھکا ہوا ہے' اس کے برعکس انسانوں سے ٹھیس پہنچنے کے وقت جو شخص ظالم اور متکبر بن جائے' وہ خدا کے مقابلہ میں بھی ایسا ہی ہے' خواہ وہ فرائض و نوافل میں کتناہی تواضع کا اظہار کرتا ہو۔ فارم IV دیکھو رول نمبر ۸ ماہنامہ "الرسالہ"، ۱۰۳۶، کشن گنج، دہلی ۔ ۶ ۱۔ مقام اشاعت ۱۰۳۶، کشن گنج، دہلی ۔ ۶ ۲۔ وقفہ اشاعت ماہانہ ۳۔ نام پرنٹر (طابع) محمد احمد قومیت ہندوستانی پتہ: ۱۰۳۶۔ کشن گنج، دہلی ۔ ۶ ۴۔ نام پبلشر (ناشر) محمد احمد قومیت ہندوستانی پتہ ۱۰۳۶، کشن گنج، دہلی ۔ ۶ ۵۔ نام ایڈیٹر (مدیر مسئول) محمد احمد قومیت ہندوستانی پتہ ۱۰۳۶۔ کشن گنج، دہلی ۔ ۶ ۶۔ نام اور پتہ مالک رسالہ محمد احمد ۱۰۳۶، کشن گنج، دہلی ۔ ۶ میں محمد احمد تصدیق کرتا ہوں کہ جو تفصیلات اوپر دی گئی ہیں، میرے علم و یقین کے مطابق صحیح ہیں۔ محمد احمد یکم مارچ ۱۹۷۷ء الباقيات

‹ Previous page Next page › Contents of March 1977 All issues

Printed page