Al-Risala · March 1977 · page 63

عمل کرتے ہوئے خیر امت کا مظاہرہ کرے

الرسالہ، مارچ ۱۹۷۷، صفحہ ۶۳

انسان کی انفرادی واجتماعی زندگی پر آخرت کے ماننے یا نہ ماننے کے کیا اثرات پڑتے ہیں اس پر بھی اس کتاب میں روشنی ڈالی گئی ہے ۔ کتاب نو ابواب پر مشتمل ہے اور ہر باب اپنی جگہ پر اہم ہے ۔ اس کتاب میں چونکا دینے والی اس حقیقت کا اظہار کیا گیا ہے کہ نظریہ آخرت ہی بھارت کا اصل نظریہ رہا ہے، دوسرے نظریات بعد میں ابھرے ہیں۔

در پرلوک کی چھایا میں“ کے مطالعہ کے بعد ہر شخص یہ محسوس کر سکتا ہے کہ خود انسانی زندگی کا مطالعہ اسے کس طرح کرنا چاہئے ۔ زندگی کو دیکھنے کا صحیح اور سائنٹیفک طریقہ کیا ہے۔ قرآن ہمیں کون سی نگاہ دیتا ہے جس سے ہم دنیا کو دیکھیں۔ اگر ہم موجودہ زندگی کو صحیح ڈھنگ سے دیکھ سکیں تو آخرت کبھی بھی ہماری نگاہوں سے اوجھل نہیں رہ سکتی ۔ موجودہ زندگی خود اپنے اندر آخرت کو اس طرح لیے ہوئے ہے جس طرح ایک چھوٹے سے بیج میں ایک تناور درخت آرام کر رہا ہوتا ہے۔ ”الرسالہ کے بہت سے قارئین اس سے واقف ہوں گے کہ محمد فاروق خاں صاحب ایم اے قرآن مجید کو ہندی زبان میں منتقل کرنے کی اہم خدمت انجام دے چکے ہیں اور ان کے ہندی ترجمہ قرآن مجید کو اللہ تعالیٰ نے مقبولیت بھی عطا کی ہے ۔ موصوف کی یہ تازہ تصنیف ہندی داں عوام کے سامنے اسلام کو پیش کرنے کے سلسلے کی اہم کڑی سمجھی جاسکتی ہے۔ یوں تو یہ کتاب ہر شخص کے لیے قابلِ مطالعہ ہے لیکن غیر مسلم بھائیوں کو خاص طور سے اس کتاب کو پڑھنے پڑھانے کی ضرورت ہے۔ بہتر ہوگا کہ صاحب خیر اس کتاب کے کچھ نسخے خرید کر اپنے ملنے جلنے والے غیر مسلم بھائیوں تک پہنچائیں۔ یہ ان کے روپے کا صحیح مصرف بھی ہو گا اور اس طرح پیغام رسانی کے اہم ترین فریضہ کی ادائیگی میں ان کا اشتراک عمل بھی ہو گا ۔ اصحابِ خیر کو حسب توفیق اس کتاب کو منگانا چاہئے یا رقم ارسال کرنے کے ساتھ ناشر کو اس کی اجازت دے دینا چاہئے کہ ان کی طرف سے کتاب مستحق اور شوق رکھنے والے حضرات تک پہنچادی جائے۔ کم از کم اپنے ذاتی مطالعے کے لیے تو ہر صاحبِ ذوق کو یہ کتاب منگانی ہی چاہئے ۔ (رانتظار نعیم - ایم اے) یہ ممکن نہیں کہ زندگی پر موت کو فتح حاصل ہو، موت زندگی کے اوپر فوقیت نہیں لے جاسکتی ایسا کبھی نہیں ہو سکتا کہ زندگی کا خاتمہ موت کی صورت میں ظاہر ہو بلاشبہ یہ سب سے بڑی حقیقت ہے مگر بہت کم لوگ ہیں جو اس حقیقت کو جانتے ہوں

‹ Previous page Next page › Contents of March 1977 All issues

Printed page