Al-Risala · April 1977 · page 65

الرسالہ، اپریل ۱۹۷۷، صفحہ ۶۵

الرسالہ، اپریل ۱۹۷۷، صفحہ ۶۵

سر پرست مولانا وحید الدین خاں آپ کے کمرہ کی دیوار پر جو کیلنڈر ہے، اس پر ۱۹۷۷ء کا سنہ لکھا ہوا ہے۔ اگر آپ چاہیں کہ کیلنڈر کے اوپر ۲۰۷۷ء کا سنہ لکھا ہوا نظر آئے تو اس کے لئے آپ کو پوری ایک صدی تک انتظار کرنا پڑے گا۔ ایک خود ساختہ کیلنڈر پر آپ جو ہند سہ چاہیں اپنے ہاتھ سے لکھ لیں۔ مگر وہ کیلنڈر جو دنیا کے نزدیک بھی کیلنڈر ہو، اس پر ۲۰۷۷ء کا ہندسہ دیکھنے کے لئے سو سالہ انتظار کے سوا کوئی چارہ نہیں۔

اس دنیا میں کیلنڈر کے لئے جو قانون ہے، وہی ملی تعمیر کا بھی قانون ہے، نعروں اور جوشیلی تقریروں میں ملت کا مستقبل دیکھنا ہو تو کسی صبح و شام لفظوں کا سیلاب بہا کر اس قسم کا ایک خیالی محل کھڑا کیا جا سکتا ہے۔ مگر حقیقی مستقبل کی تعمیر طویل جد وجہد کے بغیر ممکن نہیں۔ شماره ۶ | زر تعاون سالانه ۴ روپے ۔ فی پرچه دو روپیه | اپریل ۱۹۷۷ء خصوصی تعاون سالانہ: کم سے کم ایک سو ایک روپیہ

‹ Previous page Next page › Contents of April 1977 All issues

Printed page