Al-Risala · March 1977 · page 56

شہد: ایک عجیب نعمت

الرسالہ، مارچ ۱۹۷۷، صفحہ ۵۶

تھی اپنی کامل عوریاں شکل میں صرف آخرت ہی ظاہر ہوگا۔ یہ دنیا امتحان کی جگہ ہے یہاں کے لئے اللہ تعالیٰ کی سنت یہ ہے کہ یہاں وہ حق کو مشتبہ اور ملتبس شکل میں سامنے لے آتا ہے (انعام۔ ۹) وہ حق کے علم بردار کو فرشتہ کی صورت میں کھڑا نہیں کرتا۔ بلکہ اس کے اوپر بشریت کا لباس اوڑھاتا ہے ۔ تاکہ لوگوں کو وہ اپنے ہی جیسا ایک انسان دکھائی دے :

"نبی نے جب اپنی قوم کو حق کا پیغام دیا تو انکار کرنے والوں نے کہا، ہم تو دیکھ رہے ہیں کہ تم ہمارے ہی جیسے ایک آدمی ہو اور ہم دیکھتے ہیں کہ تمھارا ساتھ صرف ان تھوڑے سے لوگوں نے دیا ہے جو ہم میں پست ہیں اور جن کی سمجھ بھی کم ہے۔ اور تمھارے اندر ہم کو اپنے مقابلہ میں کوئی بڑائی بھی دکھائی نہیں دیتی۔ ہمارا تو خیال ہے کہ تم خدا کے نمائندے نہیں ہو، تم صرف جھوٹا دعویٰ کر رہے ہو۔ (ہود ۔ ۲۷) مومن اور غیر مومن کی تعریف اگر حقیقت کی زبان میں کی جائے تو یہ ہو گی :

مومن وہ ہے جو دلیل اور معقولیت کے الفاظ میں بات کو سمجھ لے۔ غیر مومن وہ ہے جو بات کو صرف اس وقت سنے گا جب کہ خدا کی چنگھاڑ بلند ہو، اگر چہ اس وقت کا سننا کسی کے کچھ کام نہ آئے گا۔

شہد: ایک عجیب نعمت

قرآن کی سورہ نمبر ۱۶ میں ارشاد ہوا ہے: تیرے رب نے شہد کی مکھی کے جی میں یہ بات ڈالی کہ تو پہاڑوں میں گھر بنائے اور درختوں میں بھی اور لوگ جو عمارتیں بناتے ہیں ان میں۔ پھر ہر قسم کے پھلوں سے رس چوس۔ پھر اپنے رب کے راستوں میں چل جو آسان ہیں۔ اس کے پیٹ میں سے پینے کی ایک چیز نکلتی ہے جس کی رنگتیں مختلف ہیں۔ اس میں لوگوں کے لئے شفا ہے۔ اس میں ان لوگوں کے لئے بڑی دلیل ہے جو سوچتے ہیں: (نحل - ۶۹)

شہد نہ صرف ایک لذیذ قدرتی غذا ہے، بلکہ وہ قدیم ترین زمانہ سے علاج کے کام میں بھی آتا رہا ہے۔ شہد کی تیاری کے لئے خدا نے جو حیران کن انتظام کیا ہے اس پر موجودہ زمانہ میں کافی معلومات جمع کی گئی ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ اس کا ایک ایک جزو حیرت انگیز حد تک عجیب ہے۔ تاہم یہ تحقیقات ابھی تک تکمیل کو نہیں پہنچی ہیں خدا ہی بہتر جانتا ہے کہ اس کے کتنے پہلو ابھی انسان کے علم میں آنے باقی ہیں۔

قرآن میں ارشاد ہوا ہے کہ شہد میں لوگوں کے لئے شفا ہے۔ حال میں اس سلسلے میں ایک حیرت انگیز دریافت ہوئی ہے جس کا خلاصہ یہاں درج کیا جاتا ہے۔ علم طب کے مطابق جراثیم بیماریاں پیدا کرتے ہیں جدید تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ شہد ان جراثیم کو مارنے کے لئے نہایت مؤثر ہے۔ اگر چہ یہ بات انسانیت کو بہت قدیم زمانہ سے معلوم تھی کہ شہد بیماریوں سے بچانے کے لئے بہت کامیاب ہے مگر سائنسی طور پر اس کا مظاہرہ

‹ Previous page Next page › Contents of March 1977 All issues

Printed page