مطالعہ
الرسالہ، جنوری ۱۹۷۷، صفحہ ۲۴
مكتوب رياض ظفر الاسلام خاں ایم اے الفقیر الی اللہ نظامی اس سلام حامی اسلام اور سعودی عرب کے دارالسلطنت الریاض میں اکتوبر ۱۹۷۶ء کے آخری ہفتہ میں اسلامی قانون کے بارے میں ایک اہم بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ساری دنیا سے تقریباً ۵۰ علماء و مفکرین اسلام نے شرکت کی۔
آٹھ دن کی فکر انگیز ملاقاتوں اور مناقشات کے بعد اسلامی فقہ کانفرنس ۳۱ اکتوبر کو ختم ہوئی۔ کانفرنس کی اہم قراردادیں حسب ذیل ہیں : ۔ اسلامی ملکوں میں شریعتِ اسلامیہ کو فوری طور پر نافذ کرنے کا مطالبہ۔
۔ اسلامی فقہ اکیڈمی کا قیام جو کہ اسلامی قوانین کی جدید تدوین کے علاوہ عصرِ حاضر کے پیدا کردہ مسائل کا حل تلاش کرے گی اور اس میں تمام عالمِ اسلامی کے ممتاز علماء و مفکرین شامل ہوں گے۔ یہ اکیڈمی کانفرنس کی دعوت دینے والی جامعۃ الامام محمد بن سعود الاسلامیہ (الریاض) میں قائم کی جائے گی۔
۔ مسلم ممالک میں سود کا فوری طور سے خاتمہ، اور بنکاری اور دوسرے اقتصادی امور کو اسلامی قانون کے مطابق ڈھالنا۔
۔ جامعۃ الامام محمد بن سعود میں اقتصادی ریسرچ کا مرکز قائم کرنا۔
۔ مناہجِ تعلیم میں اسلامی علوم و ثقافت کو کما حقہ داخل کرنا۔
۔ ایک دائمی مرکز کا قیام جو اسلام کے خلاف استشراقی، ،الحادی اور صلیبی فکری حملوں پر نظر رکھے اور ان کا توڑ کرے۔ ۔ اسلامی انسائیکلو پیڈیا کوتیار کرنا۔ ۔ عالمی اسلامی صحافتی ادارہ کا قیام جو کہ پر چوں اور روز ناموں کے ذریعے اسلامی قضایا کو ابھارے اور عمدہ اسلامی کتابوں کا ترجمہ کرے۔
۔ اسلامی تعلیمی ریسرچ کے لئے جامعۃ الامام محمد بن سعود اور دوسری اسلامی یونیورسٹیوں میں دائمی مراکز کا قیام جو کہ عمدہ کتابیں تیار کرے تا کہ اسلامی مدارس میں تدریسی کتابوں کا خلا پورا ہو سکے۔ کانفرنس پہلی ذی القعدہ (۲۴ اکتوبر ۱۹۷۶) کو شروع ہوئی تھی۔ پہلے اجلاس کا افتتاح سعودی ولی عہد الامیر فہد بن عبدالعزیز نے کیا۔ انھوں نے کانفرنس کی اہمیت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک اس کانفرنس کی قراردادوں کو نافذ کرنے کے لئے تیار ہے۔ دوسرے دن کانفرنس کے اعضاء کو (جو کہ ۲۶ ملکوں سے آئے تھے) چار کمیٹیوں میں تقسیم کر دیا گیا۔ پہلی کمیٹی نے کانفرنس کے ایجنڈا کے مندرجہ ذیل مسائل پر غور کیا :
۔ اسلامی شریعت کی تطبیق ہر زمان و مکان کے لئے واجب ہے۔
۔ شریعت کے بارے میں پیدا کئے ہوئے شبہات۔ ۔ مسئلہ اجتہاد۔
‹ Previous page Next page › Contents of January 1977 All issues