مقاصد
الرسالہ، اپریل ۱۹۷۷، صفحہ ۴۰
مقاصد
۱۔ عربی، انگریزی، اردو اور دوسری زبانوں میں رسائل کا اجراء جس کے ذریعہ مسلمانوں کو ان کی دعوتی ذمہ داری کی طرف متوجہ کیا جاسکے اور اسلام کو جدید اسلوب اور عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق مدلل کیا جائے۔ ۲۔ قرآن کے ترجمے دنیا کی تمام زبانوں میں شائع کرنا اور ان کو رعایتی قیمت کے ساتھ لوگوں تک پہنچانا۔ ۳۔ قرآنی علوم کی تدوین اور اسلامی انسائیکلو پیڈیا کی اشاعت۔
۴۔ حدیث، سیرت، حالات صحابہ، تاریخ اسلام (نہ کہ تاریخ فتوحات) پر سادہ، واقعاتی انداز میں کتابوں کی تیاری اور ان کو مختلف زبانوں میں شائع کرنا۔
۵۔ ایسی درس گاہ کا قیام جس میں قرآن، حدیث، سیرت تقابلی مذہب، عربی زبان اور دوسری زبانوں کی تعلیم کا انتظام ہو۔
۶۔ اسلامیات اور مختلف مذاہب کے مطالعہ کے لئے ایک مکمل لائبریری کا قیام۔
۷۔ مختلف علاقوں اور ملکوں میں تبلیغی وفود بھیجنے کا انتظام۔ ۸۔ اسلام کے تاریخی آثار اور دستاویزات کا میوزیم قائم کرنا۔ ۹۔ علمی طرز فکر اور حقیقت پسندانہ مزاج پیدا کرنا۔ ۱۰۔ جدید طرز کے پریس کا قیام جہاں مختلف زبانوں میں اعلی چھپائی ہو سکے۔
۱۱۔ ایسے ادارہ کی تشکیل جہاں تمام ضروری دینی شعبے قائم ہوں اور غیر مسلم وہاں آکر اسلام کو سمجھ سکیں۔ الرسائل اپریل ۱۹۷۷ء ضرورت ہے کہ اسلام کو دنیوی مہم کے بجائے اخروی مہم کے طور پر سامنے لایا جائے دعوت اسلامی ہی ایک ایسا کام ہے جس پر تمام مسلمانوں کو متحد کیا جا سکتا ہے
‹ Previous page Next page › Contents of April 1977 All issues