Al-Risala · April 1977 · page 63

-۸ مرکزِ اسلامی کی تعمیر

الرسالہ، اپریل ۱۹۷۷، صفحہ ۶۳

کیا جائے تو سالوں کے اندر وہ کام انجام دیا جاسکتا ہے جس کے لیے پہلے صدیاں درکار ہوتی تھیں۔ ۶ - افراد کی ذہنی تربیت آج مسلمانوں کی تعداد تقریباً ۹۵ کروڑ ہے دنیا کے تمام انسان ایک قطار میں کھڑے کیے جائیں تو ان میں سے ہر پانچواں شخص مسلمان ہوگا۔ ان مسلمانوں کے اندر یہ شعور زندہ ہو کہ وہ دعوت حق کے امین ہیں اور وہ اس امانت کو دوسروں تک پہنچانے کے لیے آواز لگائیں تو سارا عالم ان کی آواز سے گونج اٹھے۔ مگر اس کثرت کے باوجود خدا کا دین غیر اعلان شدہ پڑا ہوا ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ مسلمانوں کے اندر یہ شعور نہیں کہ ان کی حیثیت داعی اور پیغام بر کی ہے۔ ضرورت ہے کہ تمام ذرائع ابلاغ کو استعمال کر کے مسلمانوں کے اندر اس شعور کو زندہ کیا جائے۔ انھیں تیار کیا جائے کہ وہ صاحب نظر یہ افراد کی حیثیت سے اپنی پڑوسی قوموں کے درمیان رہ سکیں۔

۷ - مسلم قوموں کے اندر مقصدی یگانگت دنیا بھر میں تقریباً تین درجن مسلم ممالک ہیں۔ اگر ان کے درمیان مقصدی یگانگت ہو تو دعوت اسلامی کے کام کو انتہائی مؤثر طور پر انجام دیا جاسکتا ہے مگر اسلام کے نام پر سیاسی جھگڑے ان کو باہم قریب نہیں ہونے دیتے ۔ ضرورت ہے کہ ہر قسم کے مادی اور سیاسی جھگڑوں سے اسلام کو الگ کر دیا جائے۔ اسلام کو دنیوی مہم کے بجائے اخروی مہم کے طور پر سامنے لایا جائے ۔ طرح اندرونی طور پر جماعتوں اور حکومتوں اور بیرونی طور پر مختلف مسلم قوموں کا باہمی ٹکراؤ ختم ہو جائے گا اور اسلامی خدمت کی ایسی سطح وجود میں آئے گی جہاں ہر ایک دوسرے کے ساتھ اتحاد و اشتراک کر سکے۔

-۸ مرکزِ اسلامی کی تعمیر

اسلامی دعوت کا کام موجودہ زمانے میں ایک عظیم الشان کام ہے۔ اس کو مؤثر طور پر انجام دینے کے لیے ضروری ہے کہ وسیع پیمانہ پر ایک مرکز بنایا جائے جس میں تمام ضروری شعبے قائم ہوں اور وہاں سے اس اہم کام کی منصوبہ بندی کی جائے۔

یہ مرکز ان تمام کاموں کی تنظیم کرے گا جن کا اوپر ذکر ہوا۔ نیز مختلف قسم کی علمی ، عملی اور دعوتی سرگرمیوں کے ذریعہ وہاں جو اسلامی ماحول بنے گا، وہ اس مقصد کے حصول کا بھی مفید ذریعہ ہوگا کہ غیر مسلم افراد وہاں آکر اسلام کا مطالعہ و مشاہدہ کریں ۔ اور خدا کے دین کو قریب سے دیکھ کر اس کے بارے میں اپنے رویہ کا فیصلہ کریں۔ -۹ ہماری مطبوعات اسلامی مرکز نے اپنے منصوبہ کے پہلے مرحلہ کے طور پر مختلف زبانوں میں مطبوعات کا سلسلہ شروع کیا ہے مثلاً اسلامی علوم کی تدوین کے سلسلے میں تعلیماتِ قرآن اور پیغمبرِ اسلام، تبدیلیٔ شاکلہ کے سلسلے میں عقلیاتِ اسلام، اقتصادی شعور پیدا کرنے کے سلسلے میں مستقبل کی طرف اسلامی تعلیم کے سلسلے میں اسلام دورِ جدید میں، پریس کی طاقت استعمال کرنے کے سلسلے میں ماہنامہ الرسالہ کا اجراء، ذہنی تربیت کے سلسلے میں الاسلام مسلم اقوام کے درمیان مقصدی یگانگت پیدا کرنے کے سلسلے میں عربی، ترکی، اور انگریزی کتب و مضامین کی نشریرہ

‹ Previous page Next page › Contents of April 1977 All issues

Printed page