Al-Risala · May 1977 · page 46

چین کا سفر | کے. کے. سود

الرسالہ، مئی ۱۹۷۷، صفحہ ۴۶

ہماری زمین کا ۲۰ ملین مربع کلومیٹر رقبہ یا تو ریگستان ہے یا ناقابل زراعت ۔ یہ مقدار زمین کے زیر کاشت رقبہ کے مقابلہ میں پانچ ملین مربع کلومیٹر زیادہ ہے۔ مختلف قدرتی اور انسانی اسباب سے اس ریگستانی رقبہ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ شمالی افریقہ کا صحرا ہر سال تقریباً ایک لاکھ ہیکٹرز زمین کو ریگستان بنا رہا ہے۔ ہندوستان میں راجستھان کے رتیلے میدانوں کے بارے میں اندازہ ہے کہ وہ ہر سال ایک کلومیٹر کی رفتار سے بڑھ رہے ہیں۔ پچھلے پچاس برس سے مسلسل یہ صورت حال جاری ہے۔ اکو نومک اینڈ سائنٹفک ریسرچ فاؤنڈیشن کی تحقیق کے مطابق ہندوستان اپنی قابل کاشت زمین کا ایک فی صد حصہ ہر سال کھو رہا ہے۔ کیونکہ وہ مسلسل ریگ زار کی صورت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ پانی کا نہ ہونا کسی علاقہ کے ریگستان ہو جانے کا بنیادی سبب ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ ان علاقوں کے پے جاتے ہیں۔ پپیاں جو دور دسر سردریہ ہوتی ہیں جو ایک مقام سے دوسرے مقام کو پانی کے ذخائر منتقل کرتی ہیں۔ ریگستان کے کنارے کے علاقوں میں درخت لگانا بھی اس کا ایک جزوی حل ہے۔

اسرائیل نے اپنے ریگستانوں کو کارآمد بنانے کے لئے مختلف طریقے اختیار کئے ہیں۔ ان میں سے ایک یہ ہے کہ دریائے اردن سے نہریں نکال کر اس کا فاضل پانی ریگستانوں میں لے جایا جاتا ہے۔ وہ پانی جو بالآخر بہہ کر بحر مردار میں گر جاتا، اس کو ریگستانی علاقوں کو سرسبز کرنے میں استعمال کیا جا رہا ہے۔

ہندوستان میں تین لاکھ ۲۰ ہزار مربع کلومیٹر رقبہ پر ریگستان ہے، جس کا بڑا حصہ راجستھان میں ہے۔ (۶۲ فی صد) اگر اس کو قابل کاشت بنایا جا سکے تو نہ صرف ہمارا غذا کا مسئلہ حل ہو جائے بلکہ ہم غذائی اشیاء کو برآمد کرنے کے قابل ہو جائیں۔

گنگا اور جمنا کے سیلابی پانی کے رخ کو مصنوعی طور پر موڑ کر راجستھان اور گجرات کے ریگستانوں میں پہنچایا جا سکتا ہے۔ سیلاب کے پانی میں زرخیز مٹی بڑی مقدار میں ملی ہوئی ہوتی ہے، اس لئے اگر یہ عمل جاری رکھا جا سکے تو دس سال میں ریگستان کی مٹی کو بدلا جا سکتا ہے۔ اندازہ کیا گیا ہے کہ ان ریگستانوں کے نیچے "خاموش دریا پائے جاتے ہیں اور ان کے پانی کو اوپر لا کر بھی ان علاقوں کو سیراب کیا جا سکتا ہے۔ عرب ملکوں اور دوسرے ریگستانی علاقوں میں اس مسئلہ کی تحقیق پر کثیر رقم خرچ کی جا رہی ہے۔ سمندر

‹ Previous page Next page › Contents of May 1977 All issues

Printed page