اپنی رائے دیجیے
الرسالہ، مارچ ۱۹۷۷، صفحہ ۴۳
افتادیت بڑھ جائے گی ۔
اپنی رائے دیجیے
الرساله اب تک ڈائجسٹ کے انداز میں نکالا جاتا رہا ہے۔ اقتصادیات اور عام معلومات سے لے کر دینی اور علمی موضوعات تک مختلف عنوانات کے تحت چھوٹے چھوٹے مضامین درج کئے جاتے ہیں تاکہ تنوع باقی رہے ۔
موجودہ زمانہ میں ایک اہم کام یہ ہے کہ اسلام کو وقت کے لسانی اسلوب میں مرتب کیا جائے اور عہد حاضر کے فکری مستوىٰ پر اس کو مدلل کیا جائے ۔ اسی کے ساتھ امت کے اندر داعیانہ مزاج پیدا کرنا اور دین کا گہرا شعور ابھارنا وقت کی بہت بڑی ضرورت ہے۔ یہ دوسرا کام اگرچہ موجودہ تاہم شروع سے کچھ دوستوں کی تجویز رہی ہے کہ ڈائجسٹ کا انداز ختم کر دیا جائے اور رسالہ کو سنجیدہ دینی موضوعات کے لئے خاص رکھا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ عمومی قسم کے الرسالة میں بھی مسلسل انجام دیا جا رہا ہے لیکن اگر تو نسو یہ کو ختم کر دیا جائے تو اس پہلو سے رسالہ کی افادیت یقینا بڑھ جائے گی اور زیادہ وسیع طور پر اس کا موقع ہوگا کہ موجودہ زمانے معلوماتی مضامین تو ریڈگول کو دوسرے رسائل میں بھی پڑھنے کے لئے مل جاتے ہیں ۔ اصل ضرورت یہ ہے کہ اسلام کی صداقت پر آج کے دشمنوں کو مطمئن کیا جائے اور اسلام کی میں اسلام کی علمی و فکری ضرورتوں کو پورا کیا جائے‘۔ اب ایک قابلِ عمل صورت یہ ہے کہ الرسالة کو ماہنامہ کے بجائے سہ ماہی کر دیا جائے۔ ہر تیسرے مہینہ کسی خاص اسلامی گہری معرفت پیدا کرنے والے مضامین شائع کئے جائیں۔ الرسالہ اب تک جس طرح نکلتا رہا ہے اس کی افادیت یہ ہے کہ ہر ذوق کا آدمی اس میں اپنی دلچسپی کی کچھ چیزیں پال لیتا ہے۔ موجودہ ترتیب میں چونکہ عام موضوعات میں بھی کوئی نہ کوئی دینی اور اصلاحی لمس (TOUCH) دینے کی کوشش کی جاتی ہے، اس لئے ان مضامین کا مطالعہ کرتے ہوئے بھی آدمی کو ہلکی فکری غذا پہنچتی رہتی ہے۔ اس کے علاوہ چونکہ خالص دینی وعلمی مضامین بھی الرسالہ میں شامل رہتے ہیں اس لئے اپنی پسند کے فیچر دیکھنے کے بعد وہ دوسرے مضامین کو بھی پڑھ لیتا ہے جن میں زیادہ واضح اور براہ راست انداز میں دینی گفتگو کی گئی ہو۔
مذکورہ تجویز کے مطابق الرسالہ کو ترتیب دیا جائے تو وہ ”رسالہ“ کم اور ”کتاب“ زیادہ بن جائے گا۔ اس تبدیلی سے ممکن ہے کہ اس کی عمومیت پر کچھ اثر پڑے، مگر اسلام کو سنجیدگی کے ساتھ سمجھنے کا شوق رکھنے والوں کے لئے یقیناً اس کی موضوع پر ہم صفحات کا ایک مجموعہ تیار کیا جائے اور اس کو خریدار حضرات کے پاس بھیجا جائے، گویا اس کی حیثیت ایک قسم کی سہ ماہی کتاب کی ہو نہ کہ ماہانہ رسالہ کی۔ متنوع مضامین کے مجموعہ کے مقابلہ میں سنجیدہ طبقہ کے لئے، ایک مرتب کتاب میں زیادہ علمی کشش ہوگی، اور فکر کی تعمیر و تہذیب کے لئے وہ زیادہ کار آمد ثابت ہوگی۔
تجویز یہ ہے کہ یہ سہ ماہی رسالہ بدستور ۴۰ صفحات پر مشتمل ہو البتہ اس کے اوپر موٹے کاغذ کے ٹائٹل کا اضافہ کر دیا جائے اور سالانہ قیمت (چار اشاعتوں کے لئے) دس رو پے رکھی جائے کیونکہ سہ ماہی بنانے کے بعد اس پر ڈنک ٹکٹ دو پیسے کے بجائے ۲۵ پیسے کا لگانا ہوگا۔ نیز ٹائٹل کی وجہ سے بھی لاگت بڑھ جائے گی الہ رسالہ کے قارئین کے سامنے یہ تجویز اس لئے پیش کی جا رہی ہے تاکہ وہ اپنی رائے دیں۔ لوگوں کی رائیں سامنے آنے کے بعد آخری فیصلہ کیا جائے گا۔
‹ Previous page Next page › Contents of March 1977 All issues