Al-Risala · March 1977 · page 45
حقیقت دین
الرسالہ، مارچ ۱۹۷۷، صفحہ ۴۵
سرپرست مولانا وحید الدین خاں کوئی شکاری اگر جانور کے سایہ کو جانور سمجھ کر بندوق چلا دے تو اس کی گولی اپنا نشانہ کھو دے گی، کارتوس خالی کرنے کے بعد بھی وہ اپنی مطلوبہ چیز سے محروم رہے گا۔ یہی حال ان لوگوں کا ہے جو زندگی کا نصب العین مقرر کرنے میں غلطی کر جائیں۔ اگر آپ نے نصب العین کا تعین صحیح نہیں کیا ہے تو آپ کی ساری کوششیں اور قربانیاں اسی طرح رائیگاں چلی جائیں گی جس طرح کوئی شکاری غلط نشانہ پر بندوق چلا دے اور بالآخر اس کے حصہ میں خالی کارتوس کے سوا اور کچھ نہ ہو۔
شماره ۹ اگست ۱۹۷۷ء زر تعاون سالانہ ۲۴ روپے خصوصی تعاون سالانہ ایک سو روپے بیرونی ممالک سے ۵ ڈالر امریکی قیمت فی پرچہ دو روپے
‹ Previous page Next page › Contents of March 1977 All issues