Al-Risala · January 1977 · page 4

ادار یہ

الرسالہ، جنوری ۱۹۷۷، صفحہ ۴

اتحاد کی برکتیں ایک حدیث ہے :

قال صلی اللہ علیہ وسلم، قال اللہ عز وجل : انا ثالث الشریکین مالم یخن احدھما صاحبہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : میں دو شریکوں کے ساتھ تیسرا ہوتا ہوں جب تک ان کا ایک ساتھی دوسرے کے ساتھ خیانت نہ کرے ۔

مطلب یہ ہے کہ کوئی گروہ اسی وقت تک خدا کی مدد کا مستحق رہتا ہے جب تک اس کے افراد باہم ایک دوسرے کے خیر خواہ ہوں۔ اس کے برعکس جب وہ ایک دوسرے کے بدخواہ بن جائیں، جب ان کے درمیان خیانت کی فضا پیدا ہو جائے تو خدا کی مدد ان سے اٹھ جاتی ہے۔ اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ خدا سے تعلق کا معیار بندوں سے تعلق ہے۔ اگر خدا کے ساتھ کسی کا تعلق درست ہے تو لازماً بندوں کے ساتھ بھی اس کا تعلق درست ہوگا جس کا تعلق بندوں کے ساتھ درست نہ ہو، سمجھنا چاہئے کہ خدا کے ساتھ بھی اس کا تعلق درست نہیں، خواہ وہ بظاہر کتنا ہی زیادہ خدا کی باتیں کرتا ہو

‹ Previous page Next page › Contents of January 1977 All issues

Printed page