ہمارا پروگرام
الرسالہ، مارچ ۱۹۷۷، صفحہ ۳۴
ہمارا پروگرام
عربی، انگریزی، اردو اور دوسری زبانوں میں رسائل کا اجرا ر جس کے ذریعہ مسلمانوں کو ان کی دعوتی ذمہ داری کی طرف متوجہ کیا جاسکے اور اسلام کو جدید اسلوب اور عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق مدلل کیا جائے۔
۲ قرآن کے ترجمے دنیا کی تمام زبانوں میں شائع کرنا اور ان کو رعایتی قیمت کے ساتھ لوگوں تک پہنچانا۔ ۳ قرآنی علوم کی تدوین اور اسلامی انسائیکلو پیڈیا کی اشاعت ۔ ۴ حدیث، سیرت، حالات صحابہ، تاریخ اسلام (نہ کہ تاریخ فتوحات) پر سادہ، واقعاتی انداز میں کتابوں کی تیاری اور ان کو مختلف زبانوں میں شائع کرنا۔
۵ ایسی درس گاہ کا قیام جس میں قرآن، حدیث، سیرت، تقابلی مذہب ، عربی زبان اور دوسری زبانوں کی تعلیم کا انتظام ہو۔
۶ اسلامیات، اور مختلف مذاہب کے مطالعہ کے لئے ایک مکمل لائبریری کا قیام ۔ ۷ مختلف علاقوں اور ملکوں میں تبلیغی وفود بھیجنے کا انتظام۔ ۸ اسلام کے تاریخی آثار اور دستاویزات کا میوزیم قائم کرنا۔ ۹ علمی طرز فکر اور حقیقت پسندانہ مزاج پیدا کرنا۔
۱۰ جدید طرز کے پریس کا قیام جہاں مختلف زبانوں میں اعلیٰ چھپائی ہو سکے ۔ ۱۱ ایسے ادارہ کی تشکیل جہاں تمام ضروری دینی شعبے قائم ہوں اور غیر مسلم وہاں آکر اسلام کو سمجھ سکیں۔
اسلامی مرکز کے سلسلہ میں تمام امور کے لئے براہ راست صدر سے رجوع کیا جائے خطوط وغیرہ پر حسب ذیل پتہ تحریر کیا جائے :
مولانا وحید الدین خاں ، صدر اسلامی مرکز، جمعیتہ بلڈنگ، قاسم جان اسٹریٹ، دہلی ۔ MAULANA WAHIDUDDIN KHAN PRESIDENT, ISLAMI MARKAZ JAMIAT BUILDING QASIMJAN STREET, DELHI 6
‹ Previous page Next page › Contents of March 1977 All issues