Al-Risala · September 1977 · page 14

حدیث

الرسالہ، ستمبر ۱۹۷۷، صفحہ ۱۴

ہمارے پاس اسلامی کتابوں کا ایک ایساسٹ ہونا چاہیے جو اسلام کے مکمل مطالعہ کے لئے کسی کو دیا جاسکے۔ اس سلسلہ میں علوم اسلامی کی تدوین کی ایک تجویز یہ ہو سکتی ہے : قرآن ۱ غیر عربی دانوں کے لئے ترجمہ (بغیر تفسیر) شائع کرنا، مختلف زبانوں میں۔ ۲ قرآن میں مذکور انبیاء اور قوموں کے حالات تاریخی انداز سے مرتب کرنا، قدیم معلومات اور جدید اشریات کی مدد سے۔

۳ قرآن میں مظاہر کائنات کے جو حوالے ہیں، ان کی تفصیلات جدید علوم کی مدد سے۔ ۴ قرآن کی تعلیمات کتابی ابواب کی صورت میں۔

حدیث

ضعیف اور موضوع روایتوں کو الگ کر کے تمام قوی الاسناد روایات کو چند الگ الگ مجموعوں میں اکٹھا کر دیا جائے، مثلاً :

۵ تفسیری روایات ۶ واقعاتی روایات ۷ احکامی روایات ۸ تذکیری روایات سیرت ۹ پیغمبر اسلام، صرف غزوات نہیں بلکہ مکمل سیرت، سادہ تاریخی اور واقعاتی انداز میں۔ ۱۰ حالات صحابہ، مکمل حالات، صرف غزوات کے نہیں بلکہ پوری زندگی کے بارہ میں۔ ۱۱ تاریخ اسلام (صرف فتوحات، اسلام نہیں بلکہ مکمل تاریخ)

معاون کتابیں ۱۲ صحف سماوی (تاریخ اور تعارف)

۱۳ اعلام الاسلام (اسلامی شخصیتوں کی ڈکشنری)

۱۴ قاموس الاسلام (مختصر اسلامی انسائیکلوپیڈیا)

۱۵ معجم الحدیث (حدیث کے مندرجہ بالا مجموعوں کا مکمل انڈکس) ۱۶ تاریخ دعوت اسلام (آرنلڈ کی پریچنگ آف اسلام کے انداز پر زیادہ جامع کتاب)

‹ Previous page Next page › Contents of September 1977 All issues

Printed page