مراسلات
الرسالہ، ستمبر ۱۹۷۷، صفحہ ۴۳
مراسلات
الرسالہ کے سلسلے میں قارئین کے تعریفی خطوط موصول ہوتے رہتے ہیں۔ یہاں ہم ایک قاری کا خط نقل کر رہے ہیں جو اس سے پہلے ہم سے سخت قسم کا فکری اختلاف رکھتے تھے۔ الرسالہ کے مسلسل مطالعہ کے بعد انھوں نے اپنے احساسات مندرجہ ذیل الفاظ میں تحریر فرمائے ہیں۔
خدا آپ کے سہون واطمینان کو بحال رکھنے کے لیے آپ کو ہر پریشانی سے محفوظ رکھے تا کہ اللہ کی منشا کی بات آپ بہتر سے بہتر طور پر بندگان خدا کے سامنے رکھ سکیں خدا آپ کی خوب سے خوب تر مدد کرے۔ آمین۔ واقعی آپ نے میرا دل جیت لیا ہے اب میں آپ سے بہت خوش ہوں۔ کل آپ سے ناراضی کی بنیاد سوائے اس کے اور کچھ نہیں تھی جس کی بنیاد پر اب خوش ہوں۔ خدا اپنا کرم کرے۔ مجھے آپ کی باتیں مضامین کی شکل میں ایسی لگ رہی ہیں جیسے حقیقت کا خزانہ یہی ہیں۔ اللہ آپ کی مدد کرے اور ہر برائی کے اندیشے سے محفوظ رکھے۔ آپ نے دل جیت لیا کا مطلب ان معنوں میں نہیں ہے کہ کسی مخالف کے ساتھ اچھا برتاؤ کر کے اپنا بنا لیں ۔ بلکہ یہ واقعہ ہے کہ میں آپ کی باتوں کا بغور مطالعہ کر کے اس میں حقیقت کی روشنی پا رہا ہوں اور میرا یہ یقین بن چکا ہے کہ اسی طریقہ کو اپنا کر اسلام کو صحیح معنوں میں غالب کیا جا سکتا ہے۔ مگر بہت کم لوگ اس مشکل راستے کو اپنا سکیں گے۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ مجھ سے اکثر ناراض رہے ہیں اور اب تو اور بھی اس میں شدت پیدا ہوگئی ہے۔ جہاں معقولیت نام کو جذباتیت اور خود پسندی کا وہاں معقولیت کی امیدعبث ہے۔ اللہ آپ کی مدد کرے ۔ میرے دل کی گہرائیوں سے دعا نکلتی رہتی ہے۔ اللہ تعالی نے آپ کو بہت اچھی سمجھ دی ہے۔ پس اللہ تعالٰی کی مدد سے اس کو سنبھال رکھیے، ورنہ بہت سے شیطان پسندی کا شکار ہو گئے ہیں۔ اسی لیے اپنی پسند سے آگے جانے کے لیے تیار نہیں ہوتے۔ اللہ تعالی ایسے آدمی سے اپنے دین کو بچائے۔ اللہ تعالیٰ الرسالہ کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا کرے۔ کاش کہ لوگ سمجھیں ۔ ! الرسالہ میری نظر میں ایمان و اسلام کا خزانہ لیے ہوئے ہوتا ہے بلکہ خدا پسندی کا لافانی سامان لیے ہوتا ہے۔ میں جب بھی پڑھتا ہوں تو میرا دل بے ساختہ آپ کو دعائیں دیے بغیر نہیں رہتا۔ یہی وجہ ہے کہ ہر تازہ شمارہ کا انتظار قریبی ڈاکخانہ سے شروع ہو جاتا ہے۔ اللہ آپ کو اس کا خوب بدلہ عطا کرے۔ اور اس کو ہر بندہ خدا تک پہنچنے کا سامان اور مخالفین کو سوچنے کی توفیق عطا کرے۔ سب سے بڑا اعتماد خدا پر اعتماد ہے۔ " یہ مضمون پڑھنے کے بعد مجھے اپنی لکھی بات مناسب نہیں معلوم ہوئی کہ ایسے لوگوں سے نصیحت کی بات کروں جو خود ایسی گمراہ کن باتیں جانتے ہیں۔
آج آپ کا یہ مضمون پڑھ کر دل سے بہت دعائیں دیں : " دعوت اسلامی کے جید یاہرہ کائنات" ایک ایک سطر کئی بار پڑھا۔ اور بڑی خوشی ہوئی مضمون بہت اچھا لگا۔ اللہ آپ کی مدد کرے ۔
‹ Previous page Next page › Contents of September 1977 All issues