بلند فکری
الرسالہ، ستمبر ۱۹۷۷، صفحہ ۴۴
"الاسلام‘‘ واقعی آپ کا ایک غیر معمولی کارنامہ ہے اور خدائے تعالیٰ اس کو قبولیت کا درجہ عطا فرمائے (اپنی بارگاہ میں) میں اس کی باتوں سے متفق ہی بنیں اس کے عام ہونے کا خواہشمند ہوں ۔ انشاء اللہ آج نہیں تو کل یہ مقبول عام ہو کر رہے گی ۔ اور اسلام کو سر بلندی اسی طریقے سے مل سکتی ہے ۔ اگر یہ کتاب میں پہلے دیکھتا تو آپ کا میرا اختلاف کبھی نہیں ہوتا ۔ میں آپ کا پہلے سے بھی شخصی طور پر بہت قدردان ہوں لیکن میرے ذہن میں آپ کی طرف سے یہ بات بہت کھٹکتی تھی کہ "خدا پسند حکومت کے قیام کی ضرورت نہیں جبکہ میرے خیال میں خدا ہی اس زمین کا خالق اور مالک ہے تو پھر اس زمین پر دوسروں کی مرضی کیسے ؟ پھر ایک اچھی حکومت کے بغیر انسانی حقوق کا تحفظ بھی ممکن نہیں ۔ ۔۔ مگر اب یہ بات سمجھ میں آگئی ہے کہ کہ آپ خدا پسند حکومت کے مخالف نہیں بلکہ اس طریقہ کے مخالف ہیں جس سے وہ کبھی قائم نہیں ہو سکتی اور موجودہ واقعات بھی آپ ہی کی بات کی تصدیق کرتے ہیں ۔ مجھے آپ کی بات پوری طرح پٹ گئی ہے یعنی میں نے اس کو پوری طرح تسلیم کر لیا ہے۔ کتاب الاسلام کے بارے میں میرا خیال ہے کہ دین پہنچانے کی ذمہ داری کے تحت الاسلام ہی کو پیش کر دینا کافی ہے ۔ ۔ "حرف آخر‘‘ بھی بہت معقول لگا۔ اب تو واقعی الرسالہ کے بعد کوئی پرچہ اچھا نہیں لگتا۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ آج ہماری سب سے اہم ضرورت یہی ہے کہ ہم مسلمان نہیں اور مسلمانی کو عام کریں۔
بلند فکری
جب تیز ہواؤں کا طوفان آتا ہے تو چھوٹی چڑیاں اس کے اندر گھر کر رہ جاتی ہیں۔ مگر جو بڑی چڑیاں ہوتی ہیں، وہ اپنے قوی بازؤوں کے ساتھ اڑ کر اوپر چلی جاتی ہیں۔ اور اس طرح طوفان کے دائرے سے باہر نکل جاتی ہیں۔ اس واقعہ کی روشنی میں یہ امریکی مثل ہے : بگ برڈ آف دی اسٹارم (طوفان کی بڑی چڑیا)
اسی طرح سوچنے کی بھی دو سطحیں ہیں۔ کچھ لوگوں کی سوچ ان کے قریبی حالات کے دائرہ میں بنتی ہے۔ ان کا فکر ان کے آس پاس کے واقعات کے گرد گھومتا رہتا ہے۔ وہ جن معاملات میں گھرے ہوئے ہیں ان سے اٹھ کر سوچ نہیں پاتے۔ دوسرے لوگ وہ ہیں جو "طوفان کی بڑی چڑیا" کی طرح اپنے قریبی حالات سے اوپر اٹھ جاتے ہیں۔ وہ حالات سے متاثر ہو کر نہیں سوچتے بلکہ حالات سے بلند ہو کر اپنی رائے قائم کرتے ہیں۔
اس دوسرے طرز فکر کو کوئی نام دینا ہو تو شاید یہ کہنا صحیح ہوگا کہ بڑی چڑیا کے انداز پر سوچنا (BIG BIRD THINKING)
‹ Previous page Next page › Contents of September 1977 All issues