Al-Risala · September 1977 · page 5

مینیجر

الرسالہ، ستمبر ۱۹۷۷، صفحہ ۵

اصل رکاوٹ فیلڈ مارشل ایوب خاں کا اقتدار ہے۔ اس کو اگر کسی طرح ہٹا دیا جائے تو اس کے بعد جو چیز برآمد ہوگی، وہ یقینی طور پر اسلام ہوگا۔ اب اسلامی جہاد کا تیسرا دور شروع ہوا۔ اگر چہ اس مقدس جہاد میں خود ملک کے دو ٹکڑے ہوگئے، تاہم نشانہ پورا ہوا، اور ایوب خاں کو کرسی چھوڑنی پڑی۔ مگر اب بھی نفی سے اثبات برآمد نہیں ہوا۔ ۱۹۷۱ء میں اس مقدس جہاد کا آخری سیاسی نتیجہ نکلا تو لوگوں نے حیرت انگیز طور پر دیکھا کہ مسٹر ذوالفقار علی بھٹو تخت سلطنت پر بیٹھے ہوئے ہیں۔

تا ہم مجاہدین اسلام ہمت ہارنے والے نہ تھے ۔ انہوں نے آواز لگائی: ایک کوشش اور کرو اور بھٹو کو اقتدار سے ہٹا دو۔ اس کے بعد اسلام کے سوا کسی کے لئے اس ملک میں جگہ نہ ہوگی۔ اب چوتھا اسلامی جہاد شروع ہو گیا۔ مگر یہ ۷ مارچ ۱۹۷۷ء کے الیکشن سے برآمد ہوا، اس نے دوبارہ مسٹر بھٹو کے سر پر سیاسی تاج کو برقرار رکھا۔

اب معاملہ ناقابل برداشت تھا۔ مجاہدین اسلام کے لئے ممکن نہ رہا کہ وہ اگلے انتخاب کی رسمی مدت کا انتظار کریں۔ انہوں نے فوراً ہی براہِ راست نعرہ لگا دیا : " بھٹو تخت چھوڑو" ، سارے ملک میں آگ لگا دی گئی۔ اربوں روپے کے نقصانات کی قیمت ادا کرنے کے بعد بالآخرہ جولائی ۱۹۷۷ء کے سورج نے یہ خبر دی کہ اسلام دشمن بھٹو کو تخت سلطنت سے معزول کر دیا گیا ہے تاہم اصل مسئلہ اب بھی بدستور قائم تھا "مولانا اسلام" کی جگہ "مسٹر جنرل" نے پاکستان کے اقتدار کی کرسی پر قبضہ کر لیا تھا۔

اب تازہ ترین صورت حال یہ ہے کہ پاکستان کے مجاہدین اسلام خوشیاں منا رہے ہیں۔ ان کے نزدیک پاکستان کا اسلامی قافلہ، اپنی پانچویں چھلانگ کے بعد، بالآخر منزل کے کنارے پہنچ چکا ہے۔ "۱۸ اکتوبر" کا طلسماتی لفظ اب ان کی امیدوں کا مرکز بنا ہوا ہے۔ اس تاریخ کو جس انتخاب کے انعقاد کا اعلان جنرل ضیاء الحق کی طرف سے کیا گیا ہے، وہ ان کے نزدیک پاکستان میں اسلام کی تاج پوشی کی محض ایک رسمی کارروائی ہوگی۔ اس قسم کے سیاسی معجزہ سے کون مسلمان خوش نہیں ہوگا۔ مگر راقم الحروف کو اعتراف ہے کہ اس مسرت میں شریک ہونے کے لئے خوش فہمیوں کی جو بھاری مقدار مطلوب ہے، بدقسمتی سے وہ مجھ کو حاصل نہیں۔ وحید الدین ۔ ۱۱ ستمبر ۱۹۷۷ء یہاں سرخ نشان اس بات کی علامت ہے کہ آپ کی خریداری کی مدت ختم ہو گئی ہے۔ امید ہے کہ آپ نے الرساله کو اپنے لئے مفید پایا ہوگا ۔ اور آئندہ بھی آپ اس کا مطالعہ پسند فرمائیں گے ۔

براہ کرم سالانہ زر تعاون بذریعہ منی آرڈر روانہ فرمائیں تاکہ الرساله آپ کے نام جاری رکھا جا سکے ۔

مینیجر

‹ Previous page Next page › Contents of September 1977 All issues

Printed page