اداریہ
الرسالہ، ستمبر ۱۹۷۷، صفحہ ۴
شیشم کے بیج سے شیشم کا تناور درخت تیار ہوتا ہے، اگر چہ سو سال بعد۔ اس کے برعکس لکڑی کے بیج سے وقتی بیل ہی اُگے گی، خواہ ہزار برس تک اس کا بیج زمین میں پھینکا جاتا ر ہے، منفی تدبیروں سے کبھی مثبت نتیجہ نہیں نکل سکتا ۱۹۴۷ء کی ایک شام تھی۔ میں شہر میں اپنے مکان کی چھت پر بیٹھا ہوا تھا۔ اتنے میں سڑک پر مسلمانوں کا ایک جلوس ظاہر ہوا۔ مقرر لاؤڈ اسپیکر پر بولتا: "پاکستان کا مطلب کیا" مجمع متحدہ آواز سے جواب دیتا: "لا الہ الا اللہ"۔ یہ سیاست اپنے تمام خوش فاں فروں کے ساتھ ۳۰ برس پہلے ختم ہو گئی۔ مگر عجیب بات ہے کہ ہمارے رہنما آج بھی اسی فکری سطح پر ہیں جہاں ان کے پیش رو نصف صدی قبل تھے۔ آج بھی وہ ایک مفروضہ دشمن کے ختم کرنے کو اسلام کے احیار کے ہم معنی سمجھتے ہیں۔ آج بھی بدلے ہوئے الفاظ کے ساتھ وہی نعرہ لگ رہا ہے : پاکستان کا مطلب کیا ، لا الہ الا اللہ۔
۱۹۴۷ء سے پہلے برصغیر ہند کے مسلمان سیاسی آتش فشاں بنے ہوئے تھے۔ مذہبی رہنماؤں سے لے کر سیکولر لیڈروں تک ہر ایک یہ یقین کئے ہوئے تھا کہ سارا مسئلہ اکثریتی فرقہ کے سیاسی غلبہ سے نجات حاصل کرنے کا ہے۔ جغرافیائی تقسیم اس مسئلہ کو حل کر دے گی۔ اور اس کے بعد اسلام اپنی ماضی کی تمام عظمتوں کے ساتھ زندہ ہو جائے گا ۔
مگر اسلام کو دوبارہ زندہ کرنا ایک نئی تاریخ کو وجود میں لانا تھا۔ اور اس طرح کے جذباتی ہنگاموں اور سطحی خوش فہمیوں سے کبھی تاریخیں نہیں بنتیں۔ منفی کوششوں سے مثبت نتائج برآمد نہیں ہو سکتے تھے ۔ بے حساب قربانیوں کے ذریعہ وجود میں آنے والا پاکستان اس امید کو پورا نہ کر سکا۔
اب ہمارے رہنماؤں نے ایک اور نام تلاش کر لیا جس کو مملکت خداداد میں اسلامی سپپنوں کے پورا نہ ہونے کا ذمہ دار ٹھہرایا جا سکے ۔ یہ مسلم لیگ تھی جس کو پاکستان بننے کے بعد وہاں کا اقتدار مل گیا تھا۔ اسلام کی راہ میں اس دوسری رکاوٹ کو دور کرنے کی جدوجہد شروع ہو گئی۔ پہلے اکثریتی فرقہ کو اقتدار کے مقام سے ہٹانا لاالہ الا اللہ کو ظہور میں لانے کے ہم معنی تھا۔ اب مسلم لیگی اقتدار کا خاتمہ اور اسلام کا احیاء دونوں ہم معنی قرار پاگئے ۔ لمبی اکھڑ پچھاڑ کے بعد یہ نشانہ بھی پورا ہوا۔ اور ۱۹۵۰ میں مسلم لیگی اقتدار ہمیشہ کے لئے پاکستان سے ختم ہو گیا۔ مگر اس کے بعد کرسی پر جس کی جگہ لی وہ فیلڈ مارشل ایوب خاں تھے ۔
اسلام کے احیاء کا خواب اب بھی بے تعبیر تھا ۔ تاہم اسلام اور مایوسی دونوں یک جان نہیں ہو سکتے تھے ۔ بہت جلد دریافت کر لیا گیا کہ اسلام کے قیام کی راہ میں
‹ Previous page Next page › Contents of September 1977 All issues