ہہاں
الرسالہ، فروری ۱۹۷۷، صفحہ ۴۵۶
ایک امام کا واقعہ ہے۔ ان کی مسجد کے نمازی عموماً دیر کے لیے آتے تھے۔ ایک روز نماز شروع ہوئی تو حسب دستور پیچھے چند آدمی موجود تھے، اور جب امام نے سلام پھیرا تو پوری صف کھڑی ہوئی نظر آئی۔ یہ منظر دیکھ کر بے ساختہ ان کی زبان سے نکلا۔ " کاش اللہ تعالیٰ مجھے متقیوں کا امام بنائے۔ ایسے لوگوں کی امامت نے تو مجھے بیمار بنا دیا جن کا حال یہ ہے کہ جب نماز شروع ہو چکی ہے یا اس کا ایک حصہ گزر جاتا ہے تو وہ بھاگم بھاگ آتے ہیں اور دائیں بائیں کھڑے ہو جاتے ہیں۔ نہجایہ وہ نماز نہیں ہے جو اللہ اور اس کے رسول کو مطلوب ہے۔ یہ کس کے ساتھ خدا کی عبادت کے لیے اٹھنا ہے جس کو ذکر قلیل کہا گیا ہے یا وہ صلوٰۃ سہو ہے جس پر قرآن میں سخت وعید آئی ہے۔ خاص طور پر صبح کی نماز جو صلوٰۃ مشہور ہے، بنی اسرائیل - 1) ، اس میں جو شخص وقت پر نہیں پہنچتا یا اس سے غیر حاضر رہتا ہے وہ تو اپنے آپ کو اس خطرے میں ڈال رہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مدد کا لباس اس سے اتار لیا جائے اور شیطان کے مقابلے میں اس کے پاس کوئی پناہ باقی نہ رہے۔ جیسا کہ حدیث میں آیا ہے۔ مِنْ صَلَّی صَلٰوۃَ الصُّبْحِ فَھُوَمِِیْ ذِمَّتِہِ اللَّہِ فَلَا جس نے صبح کی نماز ادا کرلی وہ اللہ کے ذمہ میں آگیا۔ پس ایسانہ يَطْلُبَنَّکُمُ اللَّہُ مِنْ ذِمَّتِہِ بِشَيْءٍ فَإِنَّهُ مَنْ يَطْلُبْهُ مِنْ ہو کہ اللہ تم سے اپنے ذمہ کے متعلق کسی چیز کے بارے میں پوچھے۔ ذِمَّتِہِ بِشَيْءٍ يُدْرِکْهُ ثُمَّ يَکُبَّهُ عَلَىٰ وَجْهِهِ فِيْ کیونکہ اللہ جس سے اپنے ذمہ کے متعلق کسی چیز کے بارے میں سوال نَارِ جَهَنَّمَ - (مسلم) کرے گا وہ اس کو پکڑ لے گا اور اس کو منہ کے بل جہنم میں ڈال دے گا فجر کی نماز حدیث کے الفاظ میں "اول نہار" کی نماز ہے، وہ دوسری نمازوں کا مقدمہ ہے، ہر روز جب صبح کی سپیدی سورج کے آنے کی خبر دیتی ہے تو دو طرح کے مواقع انسان کے لیے کھلتے ہیں، ایک دنیا کا کام، دوسرا آخرت کا کام۔ عین اس وقت موذن بلند مقام پر کھڑے ہو کر آواز دیتا ہے۔
حَيَّ عَلَی الصَّلوٰۃِ، حَيَّ عَلَی الْفَلَاحِ آؤ نماز کی طرف، آؤ کامیابی کی طرف۔ یہ پکار انسان کو دعوت دیتی ہے کہ وہ دن کی سرگرمیوں کو شروع کرنے سے پہلے خدا کے گھر میں آئے اور فجر کی نماز ادا کر کے اپنے اس ارادے کا اظہار کرے کہ وہ آنے والے لمحات کو آخرت کی کامیابی حاصل کرنے میں لگائے گا، وہ آنے والے دن کو خدا کی عبادت میں بسر کرے گا۔ عین اس وقت ایک اور پکارنے والا پکارتا رہتا ہے، یہ انسان کا دشمن شیطان ہے جو ہر ایک ایک شخص کے دل میں یہ بات ڈالتا ہے کہ وہ اپنے دن کو صرف دنیا کا کام کرنے میں لگائے۔
پہلی پکار دیواروں سے ٹکرا کر واپس آجاتی ہے۔ ہزاروں کی آبادی میں صرف چند ایسے لوگ مسجد کے لیے نکلتے ہیں جو بوڑھے ہو چکے ہیں یا کسی اور کام کے قابل نہیں رہے ہیں۔ مگر دوسری پکار کو سن کر شخص اس کی طرف متوجہ ہو جاتا ہے، کسان اپنے کھیتوں کی طرف چل پڑتے ہیں، تاجر کھنتیوں کے بڑے بڑے پچھلے کرا اپنی دکانوں کی طرف ۷۱ صلٰوۃ مشہور کے معنی ہیں حضوری کی نماز، روبرو کی نماز۔
‹ Previous page Next page › Contents of February 1977 All issues