اقدام سے پہلے تیاری ضروری ہے
الرسالہ، دسمبر ۱۹۷۷، صفحہ ۹
لفظی تسکین کی قیمت بہت مہنگی دینی پڑی جنگِ عظیم ثانی میں آخری شکست سے کچھ ماہ پہلے جاپانی لیڈر یہ سمجھ چکے تھے کہ وہ بازی ہار چکے ہیں۔ اتحادی طاقتوں کی طرف سے ۲۶ جولائی ۱۹۴۵ کو پوٹڈم ڈیکلریشن جاری کیا گیا تو وہ ذہنی طور پر ہتھیار ڈالنے کے لئے تیار ہو چکے تھے۔ جاپانی پارلیمنٹ کی خواہش تھی کہ اس ڈیکلریشن کی بنیاد پر اتحادی طاقتوں سے امن کی گفتگو شروع کی جائے۔
باضابطہ فیصلہ سے پہلے ۲۸ جولائی کو جاپانی وزیر اعظم سوزوکی (SUZUKI) نے ایک پریس کانفرنس کی۔ انھوں نے پریس کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جاپانی کابینہ مو کوستسو (MOKUSATSU) کی پالیسی پر عمل کر رہی ہے۔ مو کوستسو ایک جاپانی لفظ ہے جس کا کوئی قطعی متبادل انگریزی زبان میں نہیں ہے۔ حتیٰ کہ خود جاپانی میں بھی وہ ایک غیر واضح لفظ ہے۔ اس کا ایک مفہوم "تبصرہ سے رکنا" ہے۔ اور اغلب جاپانی وزیر اعظم کی مراد یہی تھی۔ مگر خود جاپانی زبان ہی میں اس لفظ کا ایک اور مفہوم بھی ہے، اور وہ ہے نظر انداز کرنا۔ جاپانی وزیر اعظم کو کابینہ کی طرف سے جس بیان کی ہدایت کی گئی تھی، وہ یہ تھا کہ جاپانی کا بینہ پوٹڈم ڈیکلریشن کے معاملہ میں ابھی کسی فیصلہ پر نہیں پہنچی ہے۔ مگر انھوں نے پریس کانفرنس میں جو لفظ استعمال کیا وہ سننے والے اخبار نویسوں کے لئے مبہم ثابت ہوا۔ جاپان کی ڈومی نیوز ایجنسی نے وزیر اعظم کے بیان کا جو انگریزی ترجمہ نشر کیا اس میں موکوستسو کا ترجمہ IGNORE کے لفظ سے کیا گیا۔ ایک لفظ کے دو ممکن مفہوم میں سے سخت تر مفہوم کے انتخاب کی وجہ غالباً یہ ہوگی کہ ۱۹۴۵ء کے جاپان میں جنگی جنون کا جو ماحول تھا، اس میں "نظر اندازی" کا تصور عوامی ذوق کے زیادہ مطابق تھا۔ جاپان کے قومی حوصلوں کے لئے اس میں زیادہ تسکین مل رہی تھی، مگر اس لفظی تسکین کی قیمت جاپان کو بہت مہنگی ادا کرنی پڑی۔ اتحادی طاقتوں کے دفاتر میں جب یہ نشر یہ سنا گیا تو انھوں نے سمجھا کہ جاپانیوں نے پوٹڈم ڈکلریشن کو نظر انداز کر دیا ہے ۔ چند دن بعد ہی جاپان پر دو ایٹم بم گرائے گئے اور ہیروشیما اور ناگاساکی تباہ ہو گیا۔ دو لاکھ انسان فوراً مرگئے اور بے شمار لوگ خطر ناک طور پر زخمی ہوئے۔
یہ انکشاف کاسوکوائی (KASUO KAWAI) نے کیا ہے جو اس سے پہلے جاپان کے طاقتور اخبار نپن ٹائمس کے ایڈیٹر تھے۔ (NIPPON TIMES)
پلین ٹرو تھ ، دسمبر ۱۹۷۰ء اسلامی حکومتیں (۶۲۲ - ۶۳۲) دور نبوت (۶۳۲ - ۶۲۲) خلافت راشدہ (۶۶۱ - ۷۵۰) بنوامیہ (۷۵۰ - ۱۵۱۶) بنو عباس (۱۵۱۶ - ۱۹۲۲) عثمانی خلافت ترکی (۱۵۳۶ - ۱۸۵۷) مغل سلطنت
‹ Previous page Next page › Contents of December 1977 All issues