اختلاف سے بچو
الرسالہ، دسمبر ۱۹۷۷، صفحہ ۱۴
اختلاف سے بچو
"اے مسلمانو! خدا سے ڈرو اور سب مل کر اللہ کی رسی کو مضبوط پکڑ لو۔ اور اس میں متفرق نہ ہو۔ آپس میں اختلاف کرنا آگ کے کنارے کھڑا ہونا ہے۔ خدا کے نزدیک وہی لوگ کامیاب ہیں جو خصوصی اہتمام کے ذریعہ ہر حال میں اپنے اندر اتحاد و اتفاق کی فضا کو باقی رکھتے ہیں۔ اس سے پہلے خداوندی علم کی امانت یہود کو دی گئی تھی۔ مگر وہ تفریق اور اختلاف میں پڑ گئے اور اس کے نتیجہ میں اپنے کو عذاب عظیم کا مستحق بنا لیا۔ ان کے انجام سے ڈرو اور تم بھی انھیں کی طرح نہ ہو جاؤ۔ " (آل عمران ۱۰۶-۱۰۳)
یہ تفریق و اختلاف جس سے بچنے کا حکم قرآن میں دیا گیا ہے ، اس کے بے شمار نقصانات ہیں۔ ان میں سے ایک وہ نقصان ہے جس کو قرآن کی سورہ نمبرہ میں ان الفاظ میں بتایا گیا ہے:
" اللہ کی اطاعت کرو اور اللہ کے رسول کی اطاعت کرو۔ آپس میں نزاع مت کرو۔ ورنہ تمھارے اندر کمزوری پیدا ہو جائے گی اور تمھاری ہوا اکھڑ جائے گی۔ صبر سے کام لو۔ یقیناً اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے“ انفال - ۴۶ اتفاق کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اختلاف کی کوئی صورت پیدا نہ ہو۔ انسانوں کے درمیان اختلاف کا پیدا ہونا بالکل فطری ہے۔ مگر جو لوگ خدا سے ڈرتے ہوں وہ معاملہ کی وضاحت کے بعد، یا تو اپنے اختلاف کو ختم کر دیتے ہیں اور اگر پھر بھی اختلاف باقی ہو تو وہ اس کو اپنے ذہن تک محدود رکھتے ہیں۔ عملی زندگی میں اس کو پھیلا کر معاشرہ کو خراب نہیں کرتے۔ اس کے برعکس جن کے دل خدا کے خوف سے خالی ہوں وہ اس کو اپنے عزت و وقار کا مسئلہ بنا لیتے ہیں۔ خواہ کتنے ہی دلائل دیئے جائیں، وہ اپنی غلطی ماننے کے لئے تیار نہیں ہوتے وہ ایسا نہیں کرتے کہ اختلاف رائے کو عناد کی حد تک جانے سے روکیں اور اس کو باہمی کدورت کا سبب بننے نہ دیں۔ یہی دوسری قسم کا اختلاف ہے جو قوم کو کمزور ایک غیر متحد قوم ، خواہ اپنے حریف کے لئے خط وہ کتنی ہی بڑی ہو نہیں بن سکتی اپنے حریف کے لیے خطرہ نہیں بن سکتے موشے دیان (پیدائش ۱۹۱۵) نے اپنی خود نوشت سوانح عمری شائع کی ہے جس کا نام ہے میری زندگی کی کہانی ( THE STORY OF MY LIFE ) اسرائیل کے سابق وزیرِ دفاع نے اپنے حالات کے ذیل میں عربوں کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا ہے : THE ARABS, DISUNITED AND AT ODDS WITH ONE ANOTHER OVER EVERY ISSUE, BIG AND SMALL, PRESENT NO THREAT غیر متحد عرب جو ہر چھوٹے بڑے مسئلہ پر باہم لڑتے رہتے ہیں، اسرائیل کے لئے کوئی خطرہ نہیں بن سکتے
‹ Previous page Next page › Contents of December 1977 All issues