م۔ احمد ایم۔ لے
الرسالہ، جنوری ۱۹۷۷، صفحہ ۶۳
مگر زیادہ بہتر یہ ہو گا کہ اس قسم کے میگزین میں دوسرا نمتا ہے۔ ایک پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ جو لوگوں کو خدا پرست بنانے کی کوشش میں اپنے کو ہلاک کئے دے تھے (کہف۔ ۶) دوسرے آپ سے قبل کے کچھ صالح نوجوان (اصحاب کہف) کا اسوہ جنھوں نے یہ دیکھ کر کہ وہ لوگوں کے درمیان اپنے دین کو بچا نہیں سکتے، بستی سے نکل کر غاروں میں جا چھپے (کہف۔ ۱۰)
کہ سورہ کہف کی ابتدائی دس آیتوں کا سبق یہ ہے کہ جب زمین پر فتنہ کی حالت پیدا ہو جائے اور خدا کی خلاف ورزی ہونے لگے ، تو اہل ایمان کے لئے دو ہی راستے ہیں۔ اول یہ کہ غافل اور سرکش لوگوں کو اللہ کا پیغام پہنچائیں اور اس میں اپنی پوری طاقت صرف کردیں۔ دوسرے یہ کہ اگر وہ دیکھیں کہ معاملہ اس نوعیت کو پہنچ چکا ہے کہ دوسروں کی اصلاح کے بجائے وہ خود اپنے آپ کو آزمائش میں مبتلا کر لیں گے تو ایسی حالت میں نہیں چاہئے کہ وہ اپنے آپ کو عوام الناس سے الگ کر لیں اور کسی گوشے میں سمٹ کر زندگی کے بقیہ ایام پورے کر کے مر جائیں۔ پہلی صورت اقدام کی ہے، دوسری تحفظ کی۔
سوال و جواب
سوال: بہت سے لوگ جمعہ کے دن سورہ کہف پڑھتے ہیں اور اس کا بہت ثواب بتاتے ہیں، اس سلسلہ میں آپ کی تحقیق کیا ہے؟
جواب: متعدد روایتوں میں سورہ کہف کو جمعہ کے دن پڑھنے کی فضیلت بتائی گئی ہے۔ مگر یہ تمام روایتیں ضعیف ہیں۔ قوی روایت صرف وہ ہے جس کو احمد اور مسلم نے قتادہ سے نقل کیا ہے : من حفظ عشر آيات من اول سورة الكهف عصم من الدجال جس شخص نے سورہ کہف کی ابتدائی دس آیتوں کو محفوظ رکھا وہ دجال سے محفوظ رہے گا۔
اس روایت میں نہ تو " پڑھنے " کا ذکر ہے نہ " جمعہ " کے دن کا۔ صرف یہ کہا گیا ہے کہ سورہ کہف کی ابتدائی دس آیتوں میں جو تعلیم دی گئی ہے، جو شخص ان کو ذہن نشین کرلے گا اور ان کو اپنی زندگی میں ملحوظ رکھے گا ، وہ دجال کے ظہور کے وقت اس کے فتنہ سے بچا رہے گا۔ اب سورہ کہف کی ابتدائی دس آیتوں کو ۱۔ اگر آپ کو رسالہ پسند ہے تو فوراً سالانہ تعاون کی رقم بذریعہ منی آرڈر روانہ فرمائیے۔ تاکہ آپ تعمیر و اصلاح کی اس تاریخی مہم میں شریک ہو سکیں جو اس ماہنامہ کے ذریعہ شروع کی گئی ہے۔ ۲۔ الرسالہ کا سالانہ زر تعاون بھیجتے ہوئے آپ اپنے عزیزوں اور دوستوں کے پانچ پتے ہمیں بھیج سکتے ہیں۔ ہم ان کو نمونہ کا پرچہ مفت روانہ کر دیں گے ۔ منیجر الرسالہ
‹ Previous page Next page › Contents of January 1977 All issues