Al-Risala · January 1977 · page 62

م۔ احمد ایم۔ لے

الرسالہ، جنوری ۱۹۷۷، صفحہ ۶۲

تعارف و تبصرہ اسلامی فقہ از مولانامجیب الله ندوی صفحات ۸۰۰ ، قیمت مجلد روکسین ۲۵ روپے پتہ : مکتبہ الحسنات، رام پور، یوپی کتاب کے تین حصے ہیں۔ پہلا حصہ عبادات ، دوسرا معاشرت، تیسرا معاملات۔ اس طرح اس کتاب میں زندگی کے تمام امور سے متعلق اسلامی احکام کی تفصیل آگئی ہے۔

فيه هدى للناس اسلامی فقہ مجیب اللہ ندوی مکتبہ الحسنات رام پور یوپی اسلامی فقہ پر اردو زبان میں متعدد مختصر اور مطول کتابیں موجود ہیں، تاہم یہ کتاب بعض پہلوؤں سے ممتاز ہے ہند و پاک کے مسلمان زیادہ تر حنفی المسلک ہیں، اس لئے یہ کتاب اگر چہ اصلاً اسی مسلک کے مطابق لکھی گئی ہے، تاہم اس میں دوسرے متداول فقہی مسالك مثلاً مالکی، شافعی اور حنبلی کا ذکر بھی آگیا ہے۔ دوسرے یہ کہ فقہی تشدد کے بجائے اس میں بعض مسائل خصوصاً معاملات میں حسب ضرورت دوسرے مسالک کو بھی ترجیح دی گئی ہے۔ پھر یہ کہ ہر بیان کے آغاز میں قرآن وحدیث کے حوالے بھی درج ہیں تاکہ قاری کا ذہن اصل اسلامی ماخذ سے جڑا رہے، اس طرح کی دوسری خصوصیات نے اس کتاب کو اپنے موضوع پر ایک مفید اور جامع کتاب بنا دیا ہے۔ سالنامه تنویر صفحات ۹۶ جامعہ دارالسلام، عمر آباد، ضلع شمالی ارکاٹ۔ یہ جامعہ دارالسلام کے طلبہ کا رسالہ ہے۔ جامعہ میں طلبہ کی انجمن کے تحت طلبہ کو تحریر کی مشق کرائی جاتی ہے اور تعلیمی سال کے اختتام پر باقاعدہ طرف سے ایک میگزین شائع کیا جاتا ہے. یہ اسی قسم کا ۱۹۷۶ کا میگزین ہے۔ اب تک یہ میگزین قلمی ہوتے تھے۔ اس سال اس کو عمومی افادیت کے پیش نظر شائع کر دیا گیا ہے۔ سالنامه میں دینی، علمی اور اصلاحی مضامین ہیں نیز غزلیں بھی شامل ہیں ۔

طلبہ کے میگزین نکالنے کا رواج بہت مفید ہے۔

‹ Previous page Next page › Contents of January 1977 All issues

Printed page