عصبيت کہاں تک لے جاتی ہے
الرسالہ، اکتوبر ۱۹۷۷، صفحہ ۴۷
بوڑھا آدمی، جب اس کے پاس اس کے اہل وعیال اور اس کا مال ہی نہ ہوں تو وہ اکیلا زندہ رہ کر کیا کرے گا۔ ثابت بن قیس نے دوبارہ رسول اللہ سے درخواست کی تو آپؐ نے اجازت دے دی کہ وہ اپنے اہل وعیال اور مال کو بھی لے سکتا ہے۔ مگر یہودی اس پر بھی مطمئن نہ ہوا۔ اب اس نے پوچھا کہ بنو قریظہ کے دوسرے سرداروں مثلاً کعب بن اسد، حی ابن اخطب، عزآل بن سموئل کا کیا حشر ہوا بتایا گیا کہ وہ قتل کر دیئے گئے اس پر یہودی کھرے پا حجازی نغمے شاکر قیاوی اچھوتے انداز و منفرد رنگ میں حمد غلو سے خالی نعت میں نعت ہی نعت بے مبالغہ درود و سلام متوقع مقبول بارگاہ مناجات بعنوان ” لا اله الا اللہ “ وہ تاریخ کے الفاظ میں یہ تھا:
فلما علم انهم قتلوا قال : انی اسألک یا ثابت بیدی عندك الا الحقتنی بالقوم ۔ فواللہ مافی العیش بعد ھؤلاء من خیر ، فما انا بصابر للہ قتلۃ دلونا ضح حتى القی الاحبة فضربت عنقه بمشیته محمد حسين هيكل ، حيات محمد ، قاهره ، ۱۹۶۵ ، صفحه ۴۳ جب اس نے جانا کہ اس کے تمام یہودی سردار قتل کر دیئے گئے، تو اس نے کہا، اے ثابت ، مجھے بھی میرے لوگوں تک پہنچا دو۔ خدا کی قسم ان کے بعد اب زندگی میں کوئی بھلائی نہیں۔ کنویں کے اندر ڈول ڈالنے کی مدت کے بقدر بھی مجھے صبر نہیں ، یہاں تک کہ میں اپنے دوستوں سے مل جاؤں ۔ پس اس کی مرضی کے مطابق اس کی گردن مار دی گئی ۔
اس غزوہ میں جو یہودی عورتیں باندی بنائی گئی تھیں، ان میں ریحانہ نامی ایک عورت رسول اللہ کے حصہ میں آئی۔ آپ نے اس سے کہا کہ تم اسلام قبول کر لو میں تمھارے ساتھ شادی کروں گا تم عزت سے میرے ساتھ رہنا۔ مگر وہ یہودیت ترک کرنے پر راضی نہ ہوئی ۔ وہ آپ کی خدمت میں باندی کی حیثیت سے رہی اور اسی حال میں مر گئی ۔
تدبیر بندشِ شکستہ شیرازہ وحدت عمل ہی عمل کی للکار اعتراف ملی تقصیرات اسلام محیط برانام سیرانی رو حانیت تشنه شادی بیاه میں غیر اسلامی مانگ تلک،، قرآن کی پکار مسلم ہندوستان استفہام از دردمندان ملت کائناتی زبان حال ماں بہنوں سے خطاب ہر ملک ملک ماست الخ عرفانی رباعیات و قطعات و غیرہم پر مشتمل اصلاح آس اور دلوں، محفلوں نیز اسلامی جلسوں کو گرمانا مقصود ہو تو پیشگی قیمت ایک روپیه آٹھ آنے بھیج کر بک پوسٹ یا بذریعہ رجسٹری حجازی نغمه طلب فرمائیے۔ خرچہ رجسٹری بذمہ خریدار رہے گا۔
پته: شاکر گیادی ۔ منہاری شاپ مسبو پور بازار جمشید پور یء
‹ Previous page Next page › Contents of October 1977 All issues