Al-Risala · March 1978 · page 37

ڈیکل ازم : اپنی مقبولیت کی

الرسالہ، مارچ ۱۹۷۸، صفحہ ۳۷

ڈیکل ازم : اپنی مقبولیت کی

قیمت پر قوم کے مستقبل کی تعمیر ہندوستان کے وزیر خارجہ مسٹر اٹل بہاری واجپائی نے فروری ۱۹۷۸ء کے پہلے ہفتہ میں پاکستان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پاکستان کے فوجی حکمراں جنرل ضیاء الحق نے اخبار نویسوں سے بات کرتے ہوئے کہا: THE BEST DESCRIPTION I CAN GIVE OF MR VAJPAYEE IS THAT AS A POLITICIAN IN OFFICE HE IS DIFFERENT FROM WHAT HE WAS IN THE OPPOSITION. مسٹر واجپائی کے بارے میں بہترین الفاظ جو میں کہہ سکتا ہوں، وہ یہ کہ بحیثیت وزیر حکومت وہ اس سے مختلف ہیں جیسے کہ وہ اس وقت تھے جب کہ وہ اپوزیشن میں تھے۔ دونوں ملکوں کے لیڈروں کے درمیان اسلام آباد میں جو گفتگو ہوئی، اس میں کشمیر کا مسئلہ نمایاں رہا۔ اس واقعہ کے باوجود کہ دونوں ممالک اپنے تعلقات کو مستحکم بنانے کے لئے پوری طرح سنجیدہ تھے، طرفین نے محسوس کیا کہ کشمیر کا مسئلہ دونوں کے تعلقات کو معمول پر لانے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، کیونکہ:

کشمیر کے معاملہ میں ہم پاکستانی الرجک واقع ہوئے ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا، ۷ فروری ۱۹۷۹ یہ اخباری رپورٹ بتاتی ہے کہ موجودہ زمانہ کی "جمہوری سیاست" کس تضاد سے دوچار ہے۔ ایک لیڈر حیت تک ایوانِ حکومت کے باہر ہوتا ہے، وہ آتشین تقاریر کیا کرتا ہے، کیونکہ ہندو پاک جیسے علاقہ میں عوامی لیڈر بننے کا یہ سب سے آسان طریقہ ہے۔ مگر اس کی سیاسی مقبولیت جب اس کو حکومت کی کری پر پہنچادیتی ہے تو معاملہ بدل جاتا ہے۔ اب اس کو محسوس ہوتا ہے کہ حکومت کا انتظام چلانے کے لئے حقیقت پسندی کی ضرورت ہے۔ مگر یہاں عوام کی ذہنی جذبانیت، حقیقت پسندانہ سیاست کے لئے سب سے بڑی رکاوٹ بن جاتی ہے جو اس سے پہلے حزب اختلاف کی سیاست چلانے کے لئے سب سے زیادہ کارآمد ثابت ہوتی تھی۔ اس تضاد کا واحد حل "ڈریگل ازم" ہے یعنی اپنی مقبولیت کی قیمت پر ملک کے مستقبل کی تعمیر۔ جنرل ڈیگال ل نے الجیریا کو آزاد کر کے اچانک فرانس کو یورپ کا سب سے طاقت ور ملک بنا دیا۔ اگر چہ اس کے بعد ڈیگال کی اپنی سیاسی زندگی ختم ہوگئی۔ ________ ڈیگال ازم عملاً سیاسی خودکشی کے ہم معنی ہے۔ اور خودکشی کی معرضن قسم جتنی عام ہے، یہ دوسری قسم اتنی ہی کمیاب ہے۔

ہندوستان کی رائے عامہ اس مسئلہ کے بارے میں بے حد حساس ہے۔ دوسری طرف جنرل ضیاء الحق نے صفائی کے ساتھ کہا کہ بنیادی مشکل یہ ہے کہ : الرسالہ کے اگلے شمارہ (اپریل ۱۹۷۰ء) میں ایک انتہائی اہم مضمون آرہا ہے جس میں دس زندہ سائنسدانوں نے کائنات کے بارہ میں حیرت انگیز حقائق کا انکشاف کیا ہے ـــــ ایڈیٹر

‹ Previous page Next page › Contents of March 1978 All issues

Printed page