بناوٹی قصے
الرسالہ، مارچ ۱۹۷۸، صفحہ ۳۹
بناوٹی قصے
شیخ ابو یزید قرطبی فرماتے ہیں، میں نے یہ سنا کہ جو شخص ستر ہزار بار لا الہ الا اللہ پڑھے اس کو دوزخ کی آگ سے نجات ہے۔ میں نے یہ خبر سن کر ایک نصاب یعنی ستر ہزار کی تعداد اپنی بیوی کے لئے بھی پڑھا۔ اور کئی نصاب خود اپنے لئے پڑھ کر ذخیرہ آخرت بنایا۔
ہمارے پاس ایک نوجوان رہتا تھا جس کے متعلق مشہور تھا کہ وہ صاحب کشف ہے۔ جنت دو رُخ کا بھی اس کو کشف ہوتا ہے۔ مجھے اس کی صحت میں کچھ ترد د تھا۔ ایک مرتبہ وہ نوجوان ہمارے ساتھ کھانے میں شریک تھا۔ دفعتاً اس نے ایک چیخ ماری اور اس کا سانس پھولنے لگا۔ اس کی ماں مر چکی تھی۔ اس نے بتایا کہ میں نے ابھی اپنی ماں کو دیکھا ہے۔ وہ دوزخ میں جل رہی ہے، اس وقت مجھے خیال آیا کہ میرے پاس لا الہ الا اللہ کے پڑھے ہوئے جو نصاب ہیں، ان میں سے ایک نصاب اس کی ماں کو بخش دوں۔ اس طرح اس نوجوان کی سچائی کا بھی تجربہ ہو جائے گا۔ چنانچہ میں نے ایک نصاب ستر ہزار کا، ان نصابوں میں سے حجاپنے لئے پڑھے تھے، اس کی ماں کو بخش دیا۔ یہ میں نے چپکے ہی سے اپنے دل میں بخشا تھا اور میرے اس پڑھنے کی خبر بھی اللہ کے سوا کسی کو نہ تھی۔ مگر اس کے بعد فوراً ہی وہ نوجوان کہنے لگا کہ "چچا! میری ماں دوزخ کے عذاب سے بچا دی گئی"۔ (۴۴) یہ ایک معمولی سی مثال ہے۔ اس طرح کے بے شمار قصے گھڑ گھڑ کر امت کے اندر پھیلا دیئے گئے ہیں۔ پچھلی صدیوں میں لا تعداد کتابیں لکھی گئی ہیں جو اس قسم کی بناوٹی کہانیوں سے بھری ہوئی ہیں۔ ان قصوں اور کرامات کی جعلی داستانوں نے بہت سے لوگوں کو موقع دیا ہے کہ وہ ان کے ذریعہ مذہب کی دکانیں قائم کریں۔ کیونکہ عوام بہت جلد طلسماتی قصور کے قریب آجاتے ہیں ۔
فارم IV دیکھو رول نمبرہ ماہنامہ الرسالہ ۔ جمعتہ بلڈنگ ، قاسم جان اسٹریٹ، دہلی ۶ ۱۔ مقام اشاعت جمعتیہ بلڈنگ ، قاسم جان اسٹریٹ، دہلی ۶ ۲۔ وقفه اشاعت ماهانه ۳۔ نام پرنٹر(طابع) ثانی اثنین خاں قومیت ہندوستانی پته جمعتیہ بلڈنگ ، قاسم جان اسٹریٹ، دہلی ۶ ۴۔ نام پبلشر(ناشر) ثانی اثنین خاں قومیت ہندوستانی پته جمعتیہ بلڈنگ ، قاسم جان اسٹریٹ، دہلی ۶ ۵۔ نام ایڈیٹر(ایڈیٹر مسئول) ثانی اثنین خاں قومیت ہندوستانی۔
پته جمعتیہ بلڈنگ ، قاسم جان اسٹریٹ، دہلی ۶ ۶۔ نام اور پتہ مالک رسالہ ثانی اثنین خاں جمعتیہ بلڈنگ ، قاسم جان اسٹریٹ، دہلی ۶ میں ثانی اثنین خاں تصدیق کرتا ہوں کہ جو تفصیلات اوپر دی گئی ہیں، میرے علم و یقین کے مطابق صحیح ہیں۔ ثانی اثنین خاں یکم مارچ ۱۹۷۸ء
‹ Previous page Next page › Contents of March 1978 All issues