اس قسم کی باتوں سے صحیح ذہن نہیں پیدا ہو سکتا
الرسالہ، اپریل ۱۹۷۸، صفحہ ۵
کتابوں کی بین الاقوامی نمائش ہندوستان میں پہلی بار ۱۹۷۲ میں نئی دہلی میں ہوئی۔ دوسری بار ۱۹۷۴ میں۔ اور اب اس قسم کی نئی نمائش ہمیشہ سے زیادہ بڑے پیمانے پر جون 1978ء میں نئی دہلی میں ہوئی ہے۔ نئی دہلی اب بین الاقوامی کتابی نمائش کے شہروں کے کلب کا ممبر ہو چکا ہے ۔ ان شہروں میں فرینک فرٹ، لہرنگ ، دار سا ، بلگرینڈ، قاہرہ، مانٹریل ، سنگا پور، ٹوکیو، ماسکو وغیرہ شامل ہیں۔
تیسری دہلی کی تیسری بین الاقوامی کتابی نمائش میں ملکی اور غیر ملکی شرکا ءکی تعداد توقع سے زیادہ ہو گئی۔ چنانچہ پرگتی میدان میں ۱۴۰۰۰ مربع میٹر جگہ اس کے لئے مخصوص کرنی پڑی جو پچھلی دونوں نمائشوں کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔ امریکہ، انگلستان، روس، مغربی جرمنی، مشرقی جرمنی، پالینڈ، از یو سلاوکیہ، بلغریبڈ ہنگری ، رومانیہ، سوئٹزر لینڈ، یوگوسلاویا، کینیا، زیمبیا، گھانا، سینیگال، عراق، مصر، کویت، بنگلہ دیش، پاکستان، سنگا پور، جاپان، کتابوں کی عالمی نمائش انڈونیشیا، نیوزی لینڈ وغیرہ ۳۵ غیر ملکوں کے ۲۰۰ ناشرین نے اس موقع پر شرکت کی اور اس نمائش میں اپنا اسٹال لگایا۔ ہندوستان کے جن ناشرین نے اس میں شرکت کی ان کی تعداد تقریباً ۳۰۰ ہے۔ ان کے علاوہ اقوام متحدہ اور متعدد دوسرے ملکوں نے اپنے اطلاعاتی دفاتر اس موقع پر قائم کئے پرائیویٹ اداروں کے علاوہ ہندوستانی کے مختلف مرکزی اور ریاستی اداروں نے نمائش میں اپنے اپنے اسٹال کھولے۔ تاہم تین بڑی عمارتوں اور ان کے درمیانی پارک میں پھیلی ہوئی اس وسیع نمائش میں سب سے زیادہ غلبہ انگریزی کتابوں کا رہا۔ دوسرے نمبر پر ہندی کتابیں تھیں۔ اور اس کے بعد اردو اور دوسری علاقائی زبانوں کی کتابیں نیز غیر ملکی زبانوں کی کتابیں مثلاً روسی، جرمن، جاپانی، عربی، فارسی وغیرہ۔
اس موقع پر کتابوں کی نمائش کے علاوہ دوسری معاون تقریبات کا پروگرام بھی رکھا گیا مثلاً کتابوں کی اشاعت کے مختلف پہلوؤں پر سمینار، ایک چار روزہ بین اقوامی سیمینار بھی ہوا جس میں دنیا کے مختلف حصوں کے ماہرین نے تعلیمی مطبوعات کے بارے میں بحث و مباحثہ کیا۔ اسی طرح نمائش کے دوران متعدد دوسرے پروگرام ہوتے رہے ۔ مثلاً فیڈریشن آف انڈین پبلشرس کی طرف سے ریفرشر کورس، فیڈریشن آف پبلشرس اینڈ بک سیلرس ایسوسی ایشن کی طرف سے بین اقوامی کتابی صنعت پر لیکچر اور ٹریننگ کورس۔ آتھرس گلڈ آف انڈیا کی طرف سے
‹ Previous page Next page › Contents of April 1978 All issues