یہ نظام عصبى کس طرح بنتا ہے
الرسالہ، اپریل ۱۹۷۸، صفحہ ۴۳
کہیں زیادہ پیچیدہ ہے، وہ مدت جس کا تعین ایک مسئلہ ہے، وہ تین ملین سے لے کر دس ملین سال پیچھے تک ہے۔
انسان کے امکانی آبا و اجداد میں بظاہر بہت زیادہ فرق رہا ہے۔ اور ہم کو یں معلوم کہ ان کے درمیان باہمی رشتہ کیا تھا۔ (اس کی درجہ جزوی طور پر ڈاکٹر جانسن کی حبشہ میں دریافتیں ہیں۔ نیز اس سے بھی زیادہ قدیم فاصل پاکستان میں ملے ہیں)
علم کا دریا حیرت انگیز طور پر اقرار خدا کی طرف جا رہا ہے طبیعی تحقیقات سے مابعد الطبیعی حقائق برآمد ہو رہے ہیں موجودہ زمانہ میں ہونے والی طبعی تحقیقات حیرت انگیز طور پر انسان کو ” مافوق الطبیعی‘‘ منزل پر پہنچارہی ہیں۔ ہر علمی شعبہ میں یہ صورت حال پیش آرہی ہے کہ محققین اپنی تلاش و جستجو میں جب آگے بڑھتے ہیں تو بالآخر وہ ایک ایسے مقام پر پہنچ جاتے ہیں جہاں ایسا معلوم ہوتا ہے کہ طبعی قانون کی حد ختم ہو گئی اور مافوق الطبیعی قوتوں کی کار فرمائی شروع ہو گئی۔ 1978ء میں لندن سے شائع ہونے والی قاموس جہالت (THE ENCYCLOPAEDIA OF IGNORANCE) دراصل اسی صورت حال کا ایک علمی اعتراف ہے۔
کائنات کے ابتدائی منجمد مادہ میں انفجار سے موجودہ دنیا کا وجود میں آنا۔ ۳۰ سال پہلے تک ایک سادہ طبعی واقعہ نظر آتا تھا۔ مگر اب معلوم ہوا کہ نہ وہ عام معنوں میں کوئی طبعی یا مادی واقعہ نہ تھا بلکہ ایک بے منظم واقعہ تھا جو اخراج طاقت (ENERGY RELEASE) کے ذریعہ وجود میں آیا۔ عالم مادی کے ترکیبی اجزاء کی تصویر پہلے ایک بے ترتیب ڈھیر کی مانند تھی۔ اب محققین بتا رہے ہیں کہ کائنات ایک بے حد یکساں (UNIFORM) واقعہ ہے۔ الیکٹران کے مقدار مادہ کا تناسب ایک پروٹان کے مقدار مادہ سے ۱۳۸۰ کے مقابلہ میں ایک ہوتا ہے۔ یہی تناسب ہر جگہ اور ہر زمانہ میں باقی رہتا ہے۔ گویا کسی خارجی طاقت نے محکمی طور پر (ARBITRARILY) کائنات کو ریاضیاتی یکسانیت کا پابند کر رکھا ہے۔ زمینی حالات میں ارتقائی طور پر زندگی کے وجود میں آنے کے تمام مفروضات بے دلیل ثابت ہو رہے ہیں اور اب علمائے حیاتیات کا رجحان یہ ہوتا جا رہا ہے کہ زندگی ” اوپر سے‘‘ زمین پر بھیجی گئی ہے۔ عالم فطرت کو کنٹرول کرنے والی طاقتیں ”کئی سے گھٹ کر‘‘ ایک‘‘ ہوتی جا رہی ہے اس وحدت کے لئے کوئی مناسب سائنسی لفظ نہ ہونے کی وجہ سے کوئی اس کو زڈ ذرہ (Z-PARTICLE) اور کوئی جادوئی ذرہ (CHARMED PARTICLE) کہتا ہے۔ وغیرہ
‹ Previous page Next page › Contents of April 1978 All issues