Al-Risala · May 1978 · page 27

ایک عبرت انگیز واقعہ

الرسالہ، مئی ۱۹۷۸، صفحہ ۲۷

کتابوں ءکی بین الاقوامی نمائش ہندوستان میں پہلی بار ۱۹۷۲ میں نئی دہلی میں ہوئی۔ دوسری بار ۱۹۷۶ میں۔ اور اب اس قسم کی تیسری نمائش ہمیشہ سے زیادہ بڑے پیمانہ پر جون ۱۹۷۸ میں نئی دہلی میں ہوئی ہے۔ نئی دہلی اب بین الاقوامی کتابی نمائش کے شہروں کے کلب کا ممبر ہو چکا ہے ۔ ان شہروں میں فرینک فرٹ ، لیپزگ ، وارسا ، بلگرینڈ ، قاہرہ ، مانٹریال ، سنگاپور ، ٹوکیو ، ماسکو وغیرہ شامل ہیں۔

نئی دہلی کی تیسری بین الاقوامی کتابی نمائش میں ملکی اور غیر ملکی شرکا کی تعداد توقع سے زیادہ ہوگئی چنانچہ پرگتی میدان میں ۱۴۰۰۰ مربع میٹر جگہ اس کے لئے مخصوص کرنی پڑی جو پچھلی دونوں نمائشوں کے مقابلہ میں بہت زیادہ ہے۔ امریکہ، انگلستان ، روس، مغربی جرمنی ، مشرقی جرمنی، ہالینڈ، ازیکو سلاوکیہ، بلگرینڈ ، ہنگری ، رومانیہ، سوئسرلینڈ، یوگوسلاویا ، کینیا، زیمبیا، گھانا، سنیگال، عراق، مصر، کویت، بنگلہ دیش، پاکستان، سنگاپور، جاپان، کتابوں کی عالمی نمائش انڈونیشیا، نیوزی لینڈ وغیرہ ۳۵ غیر ملکوں کے200 ناشرین نے اس موقع پر شرکت کی اور اس نمائش میں اپنا اسٹال لگایا۔ ہندوستان کے جن ناشرین نے اس میں شرکت کی، ان کی تعداد تقریباً ۳۰۰ ہے۔ ان کے علاوہ اقوام متحدہ اور متعدد دوسرے ملکوں نے اپنے اطلاعاتی دفاتر اس موقع پر قائم کئے ۔

پرائیویٹ اداروں کے علاوہ ہندوستان کے مختلف مرکزی اور ریاستی اداروں نے نمائش میں اپنے اپنے اسٹال کھولے، تاہم تین بڑی عمارتوں اور ان کے درمیانی پارک میں پھیلی ہوئی اس وسیع نمائش میں سب سے زیادہ غلبہ انگریزی کتابوں کا رہا۔ دوسرے نمبر پر ہندی کتابیں تھیں۔ اور اس کے بعد اردو اور دوسری علاقائی زبانوں کی کتابیں نیز غیر ملکی زبانوں کی کتابیں مثلاً روسی، جرمن ، جاپانی ، عربی ، فارسی وغیرہ ۔

اس موقع پر کتابوں کی نمائش کے علاوہ دوسری معاون تقریبات کا پروگرام بھی رکھا گیا۔ مثلاً کتابوں کی اشاعت کے مختلف پہلوؤں پر سمینار، ایک چار روزہ بین اقوام سیمینار بھی ہوا جس میں دنیا کے مختلف حصوں کے ماہرین نے تعلیمی مطبوعات کے بارے میں بحث و مباحثہ کیا۔ اسی طرح نمائش کے دوران متعدد دوسرے پروگرام ہوتے رہے۔ مثلاً فیڈریشن آف انڈین پبلشرس کی طرف سے ریفرشتر کورس، فیڈریشن آف پبلشرس اینڈ بک سیلرس ایسوسی ایشن کی طرف سے بین الاقوامی کتابی صنعت پر لکچر اور ٹریننگ کورس اور مصنفین کا کنونشن وغیرہ

‹ Previous page Next page › Contents of May 1978 All issues

Printed page