Why life could not have been more perfect
الرسالہ، جولائی ۱۹۷۸، صفحہ ۱۶
عن ابی امامۃ عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم انہ ابو امامہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ یقول: ما استفاد المومن بعد تقوی اللہ خیراً اللہ کے خوف کے بعد مومن جو سب سے بہتر چیز پاتا ہے لہ من زوجۃ صالحۃ ان امرہا وہ ایک صالح بیوی ہے۔ اگر وہ اس سے کوئی بات اطاعتہ وان نظر الیہا سرته د کہتا ہے تو وہ اس کی تعمیل کرتی ہے۔ اگر وہ اس کی طرف ان اقسم علیہا ابرته وان غاب دیکھتا ہے تو وہ اس کو خوش کر دیتی ہے۔ اگر وہ اس عنہا نصحتہ في نفسہا وماله کے اوپر کوئی قول دے دیتا ہے تو وہ اس کو پورا کرتی ہے (ابن ماجه ) اگر وہ اس سے دور ہوتا ہے تو وہ اپنے آپ کی اور اس کے مال کی حفاظت کرتی ہے۔
مکمل عورت وہ ہے، جو اپنے شوہر کی مکمل رفیق بن سکے • فرینک بورمن (FRANK BORMAN) ایک امریکی خلا باز ہیں۔ انھوں نے ایک ایسی خلائی کشتی میں پرواز کی تھا جس میں ان کے علاوہ ایک خاتون خلا باز بھی سوار کرائی گئی تھی۔ مسٹر بورمن نے ایک بیان میں کہا : HAVING WOMEN ON SPACE-CRAFT WAS OKAY EXCEPT THAT IT WOULD BE UPSETTING TO PUT A MALE AND A FEMALE TOO CLOSE TOGETHER FOR A LONG TIME. خلائی کشتی میں عورت کو بٹھانا اچھا ہے۔ البتہ ایک عورت اور ایک مرد کو دیر تک اتنا زیادہ قریب رکھنا ابتری کا باعث ہو گا مسٹر بورمن کے اس بیان نے مساوات مرد وزن کے بہت سے علم برداروں کو بوکھلا دیا ہے۔ ایک امریکی خاتون نے اپنی پر جوش تقریر میں کہا :
” مسٹر فرینک بورمن کا وجود کہاں ہوتا اگر ان کے ماں اور باپ اکٹھا نہ ہوتے ہوتے “ سائنسی تحقیقات نیز علی زندگی کے حقائق نے مساوات مرد وزن کے قدیم تصور کو سخت جھٹکا پہنچایا ہے۔ ایک امریکی خاتون مسز مارگن (MARABEL MORGAN) دو بچوں کی ماں ہیں۔ انھوں نے حال ہی ایک کتاب شائع کی ہے جس کا نام ہے : مکمل عورت (TOTAL WOMAN)
اس کتاب میں انھوں نے اپنی امریکی بہنوں کو ”خوش گوار ازدواجی زندگی“ کے لئے یہ سادہ گر بتایا ہے : BE NICE TO YOUR HUSBAND, STOP NAGGING HIM AND UNDERSTAND HIS NEEDS. اپنے شوہر کی اچھی رفیق بنو۔ اس کو ملامت کرنا چھوڑ دو، اس کی ضرورتوں کو سمجھو۔ یہ کتاب ایک سال سے بھی کم عرصہ میں تین ملین کی تعداد میں فروخت ہو چکی ہے۔ موصوفہ کے نزدیک مرد کی رفیق بننا عورت کی تکمیل ہے نہ کہ آزادانہ زندگی کا مالک بننا۔ (ٹائمس آف انڈیا ۔ ۲ فروری ۱۹۷۰ء)
‹ Previous page Next page › Contents of July 1978 All issues