Al-Risala · August 1978 · page 16

موت کے دوسری طرف

الرسالہ، اگست ۱۹۷۸، صفحہ ۱۶

اسلام کے خلاف جدید شبہات کو ڈھا دینے والی کتاب مذہب اوپر "علم جدید کا چیلنج،، مولانا وحید الدین خاں کی مشہور کتاب ہے۔ ”مذہب اور جدید چینلچ "اسی کا نظرثانی کیا ہوا ایڈیشن ہے۔ یہ کتاب پہلی بار ۱۹۷۰ میں اردو میں شائع ہوئی تھی۔ اس کے بعد عربی اور ترکی زبانوں میں اس کے درجومی سے اور ایڈیشن شائع ہوئے۔ تمام عالم اسلام میں اس کو غیر معمولی مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔ ۲۲ فروری ۱۹۷۶ کو مولانا وحید الدین خاں طرابلس میں صدر قذافی سے ملے تو لیبی لیڈر نے فورا کہا : لقد قرات کتابک الاسلام یتحدی (میں نے آپ کی کتاب الاسلام یتحدی پڑھ لی ہے)۔ الامام الاکبر ڈاکٹر عبد الحلیم محمود (جامعہ ازہر قاہرہ) نومبر ۱۹۷۹ میں ہندوستان آے انھوں نے جامعہ ڈابھیل سورت میں تقریر کرتے ہوئے علماء سے کہا کہ آپ لوگ الاسلام یتحدیٰ کا مطالعہ کیجئے جس میں اسلام کے خلاف جدید شبہات کا کافی و شافی رد موجود ہے۔

قاہرہ کے روزنامہ الاہرام نے اس کتاب کے عربی ایڈیشن پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا : مصنف کتاب نے اسلام کے مطالعہ کا ایک ایسا علمی انداز اختیار کیا ہے جو بالکل نیا اور انوکھا ہے۔ جدید مادی فکر کے مقابلہ میں دین کو وہ اسی طرز استدلال سے ثابت کرتے ہیں جس سے منکرین مذہب اپنے نظریات کو ثابت کرتے ہیں ۔ ۔ ۔ اسلام کے ظہور سے لے کر اب تک چودہ سو سالوں میں اسلام پر بے شمار کتابیں لکھی گئی ہیں۔ اگر تاریخ کو چھانا جائے اور اللہ کی طرف بلانے والی عمدہ کتابوں کو چھلنی سے چھان کر نکالا جائے تو کتاب الاسلام یتحدیٰ بلاشک و شبہ ان میں سے ایک ہوگی۔ ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ مصنف کتاب کے عمل کو قبول فرمائے۔ ان کے دل کو نور سے، ان کی عقل کو معرفت سے اور ان کی روح کو رضائے سے بھر دے اور ان کے قلم کو ایسی روشنائی عطا کرے جو لکھنے سے کبھی ختم نہ ہو۔ “ قیمت: تیرہ روپے پچاس پیسے مکتبہ الرسالة جمعیۃ بلڈنگ قاسم جان اسٹریٹ دہلی ۶

‹ Previous page Next page › Contents of August 1978 All issues

Printed page