اللہ کے ساتھ ادنیٰ شرکت گوارا نہیں
الرسالہ، اکتوبر ۱۹۷۸، صفحہ ۷
اللہ کے ساتھ ادنیٰ شرکت گوارا نہیں
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ایک شخص نے کہا:
ماشاء اللہ وما شئت خدا جو چاہے اور آپ جو چاہیں رسول اللہ نے اس قول کو سخت ناپسند کیا اور فرمایا:
اجعلتنی للہ ندا ، کیا تم نے مجھ کو اللہ کا برابر بنا دیا۔
بل ماشاء اللہ وحدہ بلکہ یوں کہو: تنہا اللہ جو چاہے آخر وقت تک اللہ پر یقین رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہجرت کے لئے مکہ سے نکلے تو پہلے تین دن تک غارِ ثور میں ٹھہرے۔ قریش کے لوگ آپ کو تلاش کرتے ہوئے اس غار تک پہنچ گئے۔ ابو بکر رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: اے خدا کے رسول ! دشمن اتنے قریب آ چکا ہے کہ ان میں سے کوئی اگر اپنے پیروں کی طرف نظر ڈالے تو وہ ہم کو اپنے قدموں کے نیچے دیکھ لے گا۔ آپ نے فرمایا:
یا ابا بكر ما ظنک باثنين الله ثالثهما اے ابو بکر ! تمہارا کیا خیال ان دو کے بارے میں ہے (البدایہ والنہایہ جلد ۳) جن کے ساتھ تیسرا اللہ ہو۔
دنیوی مشکلات پر خدا کی یاد کا سہارا لینا
علی ابن ابی طالب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں۔ فاطمہ کا یہ حال تھا کہ گھر کا سب کام انھیں کو کرنا پڑتا۔ چکی پیسنے کی وجہ سے ہاتھ میں چھالے پڑ جاتے ۔ پانی باہر سے مشک میں بھر کر لانا ہوتا جس کی وجہ سے گردن میں نشان پڑ گیا تھا۔ جھاڑو دینے میں کپڑے میلے ہوجاتے ۔ ایک بار رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کچھ خادم آئے۔ میں نے فاطمہ سے کہا: تم اپنے والد کے پاس جاؤ اور اپنے لئے ایک خادم مانگ لو۔ فاطمہ گئیں ۔ مگر وہاں بہت سے لوگ جمع تھے۔ مل نہ سکیں اور واپس آگئیں۔ اگلے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے گھر آئے اور پوچھا کہ کیا کام تھا۔ فاطمہؓ چپ رہیں۔ میں نے قصہ بتایا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو خادم نہیں دیا، بلکہ فرمايا :
اتقى الله يا فاطمة وادى فريضة ربك واعمل اے فاطمہ اللہ سے ڈرو۔ اپنے رب کے فرائض ادا عمل اهلك واذا اخذت مضجعك فسبحی ثلثا کرو۔ اپنے گھر والوں کے کام کرو۔ اور جب بستر وثلاثين واحمدي ثلاثا وثلاثين وكبرى پر جاؤ تو ۳۳ بار اللہ کی تسبیح کرو۔ ۳۳ بار اللہ کی اربعا وثلاثين فذلك مائة ۔ هى خير لك من حمد کرو۔ ۳۴ بار اللہ کی تکبیر کرو۔ یہ پورا سو ہے خادم (الترغيب والترہیب جلد (۳) یہ تمہارے لئے خادم سے بہتر ہے۔
انتہائی بغض کے باوجود مکمل انصاف
‹ Previous page Next page › Contents of October 1978 All issues