دستِ او معمار تقدیر امم
الرسالہ، اکتوبر ۱۹۷۸، صفحہ ۴۷
سن کر غرہ اٹھتا ہے ۔ کیوں کہ تنقید اس کے محبوب دیوتاؤں کو اس مقام بلند سے ہٹاتی ہوئی نظر آتی ہے جہاں اس نے انہیں بطور خود بٹھارکھا ہے۔
۔ ۳ ۔
ستمبر کا الرسالہ پیش نظر ہے ۔ اس سے پہلے آپ نے کسی کا قول ۔ الدنیا مزرعۃ الآخرۃ کورسول کریم ﷺ کی طرف منسوب کر دیا۔ میں نے آپ کو متوجہ کیا تھا کہ اگر یہ حدیث ہے تو آپ اس کا حوالہ دیں اور اگر نہیں ہے تو اس کا ذکر الرسالہ میں کردیں۔ الرسالہ میں جہاں تاریخ پیدائش اور دوسرے حوالوں کا کافی اہتمام ہوتا ہے یہ بڑے افسوس کی بات ہوتی ہے کہ کسی قول کونقل کر کے بلا تحقیق اس کو حدیث رسول کہہ دیا جائے ۔ کم از کم یہ "آخرت رخی زندگی " کے حامل انسان کا کام تو نہیں ہوتا۔ ستمبر کے الرسالہ میں صفحہ ۱۸ پر آپ نے تخلقواباخلاق اللہ کو حدیث کے الفاظ کہا ہے۔ آپ نے اس کا حوالہ نہیں دیا ہے۔ جہاں تک میری تحقیق ہے یہ حدیث رسول نہیں ہے۔ اور الرسالہ میں جہاں ہر چیز تحقیق کی کسوٹی پر کہنے کا ڈنکا پیٹا جاتا ہے اور اس امتیاز کا پندار ہر جملہ سے ٹپکتا ہے وہاں حدیث کے معاملہ میں کو تاہیاں زیب نہیں دیتیں۔ مجھے یقین ہے کہ آخرت میں اگر ہر قول اور فعل کے حساب دینے کا یقین ہو تو آپ ان دونوں فقروں کے تعلق سے آئندہ شمارے میں حوالے کی تصریح کریں گے ۔ یا یہ اعتراف کریں گے کہ یہ فقرے اقوال رسول میں سے نہیں ہیں۔ اور اس پر نشان دہی کئے جانے پر آخرت رخی زندگی کا ثبوت اس کے اعتراف سے قارئین کو دیں گے۔ ( یکم ستمبر ۱۹۷۷ء) (مولانا) محمد جمیل تامل ناڈو اسلامک فاؤنڈیشن تقی الدین خاں بہادر اسٹریٹ ۔ مدراس ۵ جواب الدنیا مزرعة الآخرة کے سلسلے میں آپ کے توجہ دلانے کے بعد تصحیح کر دی گئی تھی۔ تقابل کے لئے ملاحظہ ہو: ظهور اسلام صفحه ۱۰۲ تخلقوا باخلاق اللہ کے سلسلہ میں آپ کے توجہ دلانے کا شکریہ۔ انشاء اللہ اگلے ایڈیشن میں اس کی بھی تصحیح کر دی جائے گی ۔
دوسروں کے ساتھ اچھا سلوک خود اپنے لئے مفید ہوتا ہے شیخ سعدی شیرازی (۶۹۱ - ۵۸۹ھ) کی کتاب بوستاں کے شروع میں ایک حکایت درج ہے۔ اس کا عنوان ہے : " پند دادن کسریٰ ہرمز را " اس حکایت کے مطابق ایران کا بادشاہ نوشیرواں جب مرض الموت میں مبتلا ہوا تو اس نے اپنے جانشین ہرمز کو بہت سی نصیحتیں کیں ۔ ان میں سے ایک نصیحت ، سعدی کے الفاظ میں، یہ تھی :
مراعات دہقاں کن از بہر خویش یعیینایت کہ مز دور خوش دل کند کار بیش سوتی کت کنائی نہ ہوگا کہ ہندیسے مشین آتے اور سرداروں کے ساتھ رعایت کرو، اس سے خود تم کو فائدہ ہوگا۔ کیوں کہ مزدور جب خوش ہو لو ۔۔۔ ہا چہ پیش اور مردانہ وہ کام زیادہ کرتا ہے ۔
‹ Previous page Next page › Contents of October 1978 All issues