Al-Risala · October 1978 · page 25

رودادسفر

الرسالہ، اکتوبر ۱۹۷۸، صفحہ ۲۵

زندہ انسان کے مقابلہ میں لاش زیادہ پسندیدہ ایک زمانہ آئے گا کہ مومن کی نسبت لوگ مردار لاش کو کو زیادہ پسند کریں گے۔ اس لئے کہ مومن ان کو اچھے کام کی تلقین کرے گا اور برے کام سے روکے گا (حدیث) " مردار لاش " سے مراد خوشامدی آدمی ہے۔ مطلب یہ ہے کہ تنقید کرنے والا لوگوں کی نظر میں مبغوض ہو جائے گا۔ ان کا سب سے زیادہ پسندیدہ شخص وہ ہوگا جو ان کے سامنے خوشامدی باتیں کرے اور ان کے خود ساختہ معبودوں کی شان میں تعریفی قصائد تیار کر کے سناتا رہے ۔

تاثر جتنا زیادہ شدید ہو الفاظ اتنے ہی کم ہو جاتے ہیں مسٹر نزلی براؤن شمالی انگلستان کے ایک ٹرک ڈرائیور ہیں۔ وہ اولاد سے محروم تھے۔ ان کی بےوی کے جسمانی نظام میں بعض حیاتیاتی فرق کی وجہ سے دونوں کا مادہ حیات رحم مادر میں یک جا نہیں ہوتا تھا وہ اولاد کی طرف سے مایوس ہو چکے تھے کہ عین وقت پر سائنس نے ان کی مدد کی۔ لندن کے ڈاکٹر پیٹرک سٹیپٹو جو برسہا برس سے اس میدان میں تجربہ کر رہے تھے انھوں نے اپنی لیبارٹری میں نزلی براؤن کا مادہ تولید (اسپرم) نکالا اور مسز براؤن کے جسم سے ایک بیضہ لیا۔ دونوں کو انہوں نے ایک خصوصی قسم کے ٹسٹ ٹیوب میں رکھا۔ قدرتی قانون کے تحت وہ دونوں مل کر زرخیز ہو گئے۔ چار روز کے بعد ڈاکٹر نے اس کو مصنوعی طور پر رحم مادر میں پہنچا دیا۔ اب رحم مادر میں اس بچہ کی پرورش ہونے لگی۔ تجربہ کامیاب رہا۔ اگست ۱۹۷۸ء میں تاریخ کا پہلا "ٹسٹ ٹیوب بی بی" وجود میں آگیا۔ اس پورے عمل کی تصویر لی جاتی رہی، اور پیدائش کے بعد اس کو مکمل طور پر ٹیلی وژن پر دکھایا گیا۔ نیوب بے بی (لونی براڈن) کے باپ سے اس بچے واقعہ پر تبصرہ کرنے کے لئے کہا گیا تو اس نے کہا: "بیوٹی فل" یعنی بے حد حسین ۔ اس ایک لفظ کے سوا وہ کچھ اور نہ کہہ سکا۔

غم کی گھٹنا خوشی سے زیادہ بڑی گھٹنا ہوتی ہے۔ انڈین نیوی کے ایک افسر کی اہلیہ مسز ادما چوپڑہ کو ۲۶ اگست ۱۹۷۹ء کو جب معلوم ہوا کہ ان کے دونوں بچے گیتا (۱۷) اور سنجے (۱۵) کونئی دہلی میں وحشیانہ طور پر کسی نے قتل کر دیا ہے تو اس کے بعد ان کا یہ حال ہوا کہ سات گھنٹے تک وہ ایک لفظ نہ بول سکیں ۔ مفت ملت مفت سفید داغ منتر موجن ایک آیورویدک دوائی ہے۔ اس کے استعمال سے سفید داغ صرف ۳ دن میں رنگ بدلنے لگتا ہے۔ مریض تفصیل لکھ کر ایک فائل دوائی مفت منگائیں۔

KAMLA CHIKITSALAYA P.O. KATRI SARAI. NO. 501 . (GAYA)

سفید بال کیوں ؟

گھبراہے نہیں، ہماری آیورویدک "فیل کل تیل" سے بالوں کا پکنا ترک کر سفید بال یقینی کالا ہو جاتا ہے۔ یہ تیل دماغ اور آنکھوں کی کمزوری کو دور کرتا ہے۔ ہزاروں انسانوں نے استعمال کیا ہے اور لابھ اٹھایا ہے۔ قیمت ایک شیشی پندرہ روپے۔ تین شیشی چالیس روپے ۔ ڈاک خرچ الگ ۔ خط وکتابت اردو یا ہندی میں کریں۔

HIRA PHARMACY P.O. KATRI SARAI (GAYA)

‹ Previous page Next page › Contents of October 1978 All issues

Printed page