کلام نبوت
الرسالہ، فروری ۱۹۷۸، صفحہ ۷
عورتوں کا مذاق اڑائیں، ہو سکتا ہے کہ وہ ان سے بہتر ہوں۔ آپس میں ایک دوسرے کو طعنہ نہ دو اور نہ ایک دوسرے کو برے لقب سے پکارو۔ ایمان لانے کے بعد گناہ کا نام لگنا برا ہے، جو لوگ ان چیزوں سے باز نہ آئیں وہی ظالم ہیں اے ایمان والو! بہت سے گمانوں سے بچو کیونکہ بعض گناہ ہوتے ہیں اور کسی کا بھید نہ ٹٹولو، تم میں سے کوئی کسی کی غیبت نہ کرے ۔ کیا تمہارے اندر کوئی ایسا ہے جو اپنے مرے ہوئے بھائی کا گوشت کھانا پسند کرے گا۔ اس کو تم خود نا گوار سمجھتے ہو۔ اللہ سے ڈرو، اللہ بڑا معاف کرنے والا اور مہربان ہے۔ (حجرات ۱۱ - ۱۲) جس نے نیک کام کیا، خواہ وہ مرد ہو یا عورت، بشر طیکہ وہ ایمان والا ہو، اس کو ہم اچھی زندگی بسر کرائیں گے اور بدلے میں ان کے اچھے کاموں کے عوض ان کا اجر دیں گے۔ (۹۷) اللہ ان لوگوں کے ساتھ ہے جو پر ہیز گار ہیں اور جو نیک عمل کرتے ہیں۔ (نحل ۱۲۸)
جو شخص میری نصیحت سے منہ پھیرے گا، اس کے لئے ہے تنگ زندگی اور قیامت کے دن ہم اس کو اندھا اٹھائیں گے۔ وہ کہے گا اے میرے رب کیوں تو نے مجھ کو اندھا اٹھایا، دنیا میں تو میں آنکھ والا تھا۔ اللہ فرمائے گا، ہاں، اسی طرح پہنچی تھیں تمہارے پاس ہماری نشانیاں، پھر تم نے ان کو بھلا دیا۔ اسی طرح آج تم کو بھلایا جا رہا ہے اس طرح ہم حد سے گزرنے والے اور اپنے رب کی نشانیاں نہ ماننے والے کو بدلا دیتے ہیں، اور آخرت کا عذاب بڑا سخت اور بہت باقی رہنے والا ہے۔ (طہ ۲۰ - ۱۲۳)
آخرت کا گھر ہم ان لوگوں کے لئے خاص کر دیں گے جو دنیا میں نہ بڑا بننا چاہتے ہیں اور نہ فساد کرنا، اللہ عاقبت متقیوں ہی کے لئے ہے۔ جو کوئی بھلائی لے کر آئے گا، اس کے لئے اس سے بہتر بھلائی ہے۔ اور جو برائی لے کر آئے تو برائیاں کرنے والے وہی سزا پائیں گے جو وہ کرتے تھے۔ (قصص ۸۳ - ۸۳)
جس شخص نے سرکشی کی اور دنیا کی زندگی کو ترجیح دی، اس کا ٹھکانہ دوزخ ہے۔ جو شخص اپنے رب کے سامنے کھڑا ہونے سے ڈرا اور نفس کو بری خواہشات سے روکا، اس کا ٹھکانہ جنت ہے۔ (نازعات ۳۷ - ۴۰) جو کوئی اسلام کے سوا کسی اور دین کو اختیار کرے گا، وہ ہرگز اس سے قبول نہیں کیا جائے گا، اور وہ شخص آخرت میں ناکام و نامراد رہے گا۔ (آل عمران ۸۵)
کلام نبوت
عَنْ أَبِي مَسْعُوْدِ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ، قَالَ ابو مسعود انصاری کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّ مِمَّا أَدْرَكَ النَّاسُ فرمایا: اگلے کلام نبوت سے جو باتیں لوگوں نے پائیں مِنْ كَلَامِ النُّبُوَّةِ الْأُولَى : إِذَا لَمْ تَسْتَحْيِ فَاصْنَعْ مَا ان میں سے یہ ہے: جب تم کو شرم نہ آئے تو جو جی شِئْتَ (رواه البخاري)
چاہے کرو۔
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ صَخْرٍ رَضِيَ الله عنه اللہ تمھارے مالوں اور تمھاری صورتوں کو نہیں دیکھتا
‹ Previous page Next page › Contents of February 1978 All issues