الرسالہ، مارچ ۱۹۷۹، صفحہ ۲
الرسالہ، مارچ ۱۹۷۹، صفحہ ۲
فہرست اداریہ قرآن کا پیغام وہ سو شہیدوں کا اجر پائیں گے ایک واقعہ دو انجام زندگی اللہ کے رنگ میں برطانیہ میں اسلام یہ اصولی جماعتیں نہیں ہیں دونوں برابر نہیں ہو سکتے یہ ہم آپ کو آواز دیتی ہے یہ خالی صفحہ آپ کے لئے ہے اسلامی زندگی سیرت کی روشنی میں نئے انقلاب کے دروازہ پر ایک سو کمروں کا مرکز صنعتی تہذیب کا رد عمل قولِ اسلام کا معیارِ اتحادِ اسلام خدا کی طرف کام کا صحیح طریقہ کون کس کی جیب میں خدا کی ایک سنت یہ بھی ہے زیادہ بڑی ذلت یہ بے اعتمادی کی فضا دونوں کا امتحان عبادت کیا ہے وعظ کون کرے یہ بے حسی کیوں پہلا کام شعور پیدا کرنا اداریہ الرسالہ کا عربی ایڈیشن، جزئی صورت میں، اس سے پہلے قاہرہ اور بیروت سے شائع ہوتا رہا ہے۔ اس کی صورت یہ تھی کہ الرسالہ کے خصوصی مضامین کا عربی ترجمہ ماہانہ کتابچہ کی صورت میں دونوں مقامات سے بیک وقت شائع کیا جاتا تھا۔ قاہرہ کا ایڈیشن مصر کے لئے اور بیروت کا بقیہ عرب دنیا کے لئے۔ الرسالہ کے ناظرین کے لئے یہ بات دل چسپی کی ہوگی کہ اب قاہرہ کے ایک بڑے ناشر کی معرفت الرسالہ کے باقاعدہ عربی ایڈیشن کی اشاعت کا انتظام ہو گیا ہے۔ اولاً "الرسالہ" کے نام سے ڈکلیریشن حاصل کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ مگر مصر میں پہلے سے ایک پرچہ الرسالہ کے نام سے نکل رہا ہے، اس لئے اس نام سے اجازت نہ مل سکی۔ اب مصر کے محکمہ اطلاعات نے المختار الاسلامی کے نام سے اس کی اشاعت کی اجازت دے دی ہے۔ جیسے ہی ادارتی اور تنفیذی امور اجازت دیں گے، ماہانہ رسالہ کی حیثیت سے یہ عربی ایڈیشن انشاء اللہ قاہرہ سے شائع ہونا شروع ہو جائے گا۔
۲۔ ہم کو ایک ایسے معاون کی ضرورت ہے جو اردو، عربی اور انگریزی زبانیں جانتے ہوں اور دفتری کام کے ساتھ ساتھ اسلامی تحقیقی کام میں مدد دے سکیں۔ عمر ۲۵۔ ۳۰ سال کے درمیان ہونی چاہئے۔ عربی اور انگریزی ٹائپ جاننا ضروری ہے۔ عربی زبان پر قدرت رکھنے والے کو ترجیح دی جائے گی۔ تعلیم، تجربہ اور مطلوبہ مشاہرہ کی تفصیلات کے ساتھ درخواست روانہ فرمائیں۔ مناسب امیدوار کے لئے انشاء اللہ ترقی کے امکانات ہیں (ظفر الاسلام خاں)
‹ Previous page Next page › Contents of March 1979 All issues