عبادت ، اتحاد ، خیر خواہی
الرسالہ، جنوری ۱۹۷۹، صفحہ ۱۰
قال وقد اجتمع الناس كلهم على ما تقول ۔ آپ کو کیا چیز روکے ہوئے ہے کہ آپ نکلیں تاکہ ہم لوگ، قال نعم الا نفير يسير ۔ قال لو لم يبق الا ثلاثة آپ سے بیعت کریں۔ آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اعلاج بھجر لم يكن لى فيها حاجة ۔ قال صحابی اور امیر المومنین کے صاحبزادے ہیں۔ آپ اس فعلم انه لا يريد القتال کام کے لئے سب سے زیادہ حقدار ہیں۔ عبداللہ بن عمر (طبقات ابن سعد جلد ۴) نے کہا: جو کچھ تم کہہ رہے ہو کیا اس پر تمام لوگوں کا اتفاق ہے ۔ انھوں نے کہا ہاں ، سوا تھوڑے لوگوں کے ۔ عبداللہ بن عمر نے کہا اگر ہجر کے تین مونے عجمی آدمی بھی باقی رہ جائیں تو مجھے اس کام (خلافت) کی حاجت نہیں۔
عبادت ، اتحاد ، خیر خواہی
عن ابی ھریرۃ عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال : ان اللہ يرضى لكم ثلاثا۔ يرضى لكم ان تعبد ولا تشركوا به شيئا، وان تعتصموا بحبل الله جميعا ولا تفرقوا، وان تنا صحوا من ولاه الله امركم (صحيح مسلم) حضرت ابو ہریرہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ اللہ تم سے تین باتوں پر راضی ہوتا ہے۔ ایک یہ کہ تم صرف اسی کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو۔ دوسرے یہ کہ اللہ کی رسی کو مضبوط پکڑ لو اور باہم متفرق نہ ہو۔ تیسرے یہ کہ اللہ تمھارے اوپر جس کو حکمراں بنائے، اس کے ساتھ خیر خواہی کرو۔ اسی مفہوم کی ایک روایت حضرت جبیر بن مطعم سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے منی میں خطبہ دیتے ہوئے فرمایا: ثلاث لا يغل عليهن قلب امرئ مسلم : اخلاص العمل للہ ، ومناصحۃ ولاۃ الامر ولزوم جماعۃ المسلمين (مسند احمد) تین چیزیں ہیں جن میں مومن کا قلب دھوکا نہیں کرتا۔ عمل میں اللہ کے لئے اخلاص ، اپنے حاکموں کی خیر خواہی، مسلمانوں کی جماعت کو پکڑے رہنا۔
اجتماعی کام میں انفرادی جھگڑوں سے پر ہیز
معاہدہ حدیبیہ کے بعد جب عرب میں امن قائم ہوگیا اور راستے محفوظ ہو گئے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ذی الحجہ ۷ھ میں اپنے اصحاب کو جمع کرکے ان کو عمومی دعوتی کام کی طرف متوجہ کیا۔ آپ نے فرمایا " اللہ نے مجھ کو تمام دنیا کے لئے رحمت بنا کر بھیجا ہے۔ تم لوگ اس پیغام کو میری طرف سے تمام قوموں تک پہنچا دو۔ اور اختلاف میں نہ پڑنا جس طرح بنو اسرائیل نے عیسٰی بن مریم سے اختلاف کیا“ آپ کے اصحاب نے جواب دیا: اے خدا کے رسول ہم آپ سے کسی بھی چیز میں کبھی اختلاف نہ کریں گے۔ آپ ہم کو حکم دیجئے اور ہم کو بھیجیے“ ریارسول اللہ انا لا نختلف عليك في شيئ ابدا، فمر نا وابعثنا، (البدايه والنهايه)
‹ Previous page Next page › Contents of January 1979 All issues