Al-Risala · January 1979 · page 11

مطالعہ حدیث

الرسالہ، جنوری ۱۹۷۹، صفحہ ۱۱

مطالعہ حدیث

من لبس ثوب شهرة البسه الله ثوب مذلة جو شخص شہرت کا لباس پہنے، اللہ اس کو قیامت کے دن یوم القیامة (احمد، ابو داود، نسائی، ابن ماجه ) ذلت کا لباس پہنائے گا۔

اس حدیث کا ایک تعلق نمائشی لباس سے ہے۔ اسی کے ساتھ اس کا ایک مطلب یہ بھی ہے کہ کو نیکی شخص اگر شہرت پسندی میں مبتلا ہو تو اس کا یہ مزاج اس کو آخرت کی دنیا میں رسوا کرنے والا ثابت ہوگا۔ خاموش کاموں سے بے رغبت ہونا اور ایسے کاموں کے لئے دوڑنا جس میں انخباری اہمیت (نیوز ویلیو) ہے، جس سے آدمی کی امیج بڑھتی ہے، جس میں عوامی استقبالئے وصول ہوتے ہیں۔ یہ سب شہرت کے وہ لباس ہیں جو اللہ کو ناپسند ہیں اور آخرت کی ابدی زندگی میں وہ آدمی کے لئے رسوائی کا لباس بن کر ظاہر ہوں گے۔

من ذکر امراً بِشَیْءٍ لیس فیه لیعیبه به جس نے کسی شخص کے بارے میں ایسی بات کہی جو اس کے حبسه الله في نار جهنم حتى ياتي بِنَفَاذِ اندر نہیں ہے تاکہ اس کے ذریعہ اس کو عیب لگائے ماقال فيه (الطبراني) تو اللہ اس کو جہنم کی آگ میں روکے گا یہاں تک کہ اس نے جو کچھ کہا ہے اس کے حق میں وہ کوئی ثبوت لائے گویا ایسی تنقید کرنا انگاروں سے کھیلنا ہے جب کہ کسی کی طرف ایسے خیالات منسوب کر کے اس کو نشانہ تنقید بنایا جائے جو اس نے نہیں کہے یا اس کو ایسی علمی اور اخلاقی کمزوریوں کے لئے متہم کیا جائے جو محض الزام کی حیثیت رکھتی ہوں اور جن کی موجودگی کا کوئی واقعی ثبوت ناقد کی طرف سے پیش نہ کیا گیا ہو۔

عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان الله تعالی لا يمحو السيئ بالسيئ ولكن يمحو اللہ برائی کو برائی سے نہیں مٹاتا بلکہ برائی کوئی سے السيئ بالحسن۔ ان الخبیث لا يمحو الخبیث (احمد وغيره) مٹاتا ہے۔ گندگی کبھی گندگی کو نہیں مٹا سکتی۔ اس حدیث کا ایک پہلو وہ ہے جو انفرادی زندگی سے متعلق ہے۔ ایک شخص کو اپنے پڑوسی سے یا کسی اور سے برے سلوک کا تجربہ ہوتا ہے۔ اس کے جواب میں اگر وہ بھی اس کے ساتھ برا سلوک کرنے لگے تو اس سے برائی میں صرف اضافہ ہوگا۔ اس سے برائی ختم نہیں ہوسکتی۔ برائی کو ختم کرنے کی واحد صورت صرف یہ ہے کہ ایک طرف سے اگر برائی کا اظہار ہوتا ہے تو دوسری طرف سے اچھائی کا اظہار کیا جائے۔

یہی اصول اجتماعیات کے لئے بھی صحیح ہے۔ ایک قوم اگر تعصب اور فساد کا طریقہ اختیار کرتی ہے تو دوسری قوم جوابی نفرت اور تعصب سے اس کی اصلاح نہیں کرسکتی۔ ایک حکمراں اگر ظلم کرتا ہے تو ہنگاموں اور توڑ پھوڑ کی سیاست سے اس کا خاتمہ نہیں کیا جا سکتا۔ ایک گروہ اگر سماجی اور اقتصادی استحصال کرتا ہے تو دوسرا گروہ شور و غل یا نسفی تدبیر دل سے اس کو دور نہیں کر سکتا۔

‹ Previous page Next page › Contents of January 1979 All issues

Printed page