اللہ کے یہاں دونوں برابر نہیں ہو سکتے
الرسالہ، مارچ ۱۹۷۹، صفحہ ۱۷
تعمیر ملت اور احیاء اسلام کی مہم آپ کو آواز دیتی ہے دقتی جوش کے تحت بڑی قربانی دینا آسان ہے۔ مگر کامیابی کا راز ان چھوٹی چھوٹی قربانیوں میں ہے جو سنجیدہ فیصلہ کے تحت تسلسل کے ساتھ دی جائیں۔ ہم اسی قسم کی ایک چھوٹی قربانی کے لئے آپ سے اپیل کر رہے ہیں ۔
وہ لوگ جو رسالہ کو ضروری اور مفید سمجھتے ہیں ۔ ان سے ہماری درخواست ہے کہ وہ اس کی ایجنسی قبول کر کے اس فکری مہم میں ہماری مدد فرمائیں۔ پانچ پرچہ کی قیمت بعد وضع کمیشن ساڑھے سات روپے ہوتی ہے۔ ہمارا ہر ہمدرد یہ طے کرے کہ وہ پانچ پرچے ہر حال میں منگائے گا۔ اور جب تک خریدار مہیا نہ ہوں لوگوں میں مفت تقسیم کرے گا۔ اور اس وقت تک ساڑھے سات روپے ماہانہ اپنے پاس سے ادا کرتا رہے گا جب تک خریدار نہیں مل جاتے۔
موجودہ حالات میں ایک شخص کے لئے یہ بہت چھوٹی قربانی ہے۔ لیکن اگر ہمارا ہر ہمدرد اس قربانی کو اپنی زندگی میں شامل کرلے تو چند سالوں میں انشاء اللہ بہت بڑے نتائج نکل سکتے ہیں۔
یونیورسٹی کے ایک استاد نے اپنے ساتھی سے ماہنامہ الرسالہ کا تعارف کرتے ہوئے کہا : IT PRESENTS ISLAM AS A LIVING FAITH یہ اسلام کو ایک زندہ مذہب کی حیثیت سے پیش کرتا ہے ۔
‹ Previous page Next page › Contents of March 1979 All issues