Al-Risala · January 1979 · page 16

فطرت سے بغاوت کے بعد

الرسالہ، جنوری ۱۹۷۹، صفحہ ۱۶

پوپ کا عہدہ روایتی طور پر اطالوی مسیحیوں کے لئے مخصوص تھا۔ موجودہ پوپ پہلے غیر اطالوی ہیں جو ساڑھے چار سو سال کے بعد پوپ کے عہدہ پر فائز ہوئے ہیں۔ ان کا قدیم نام ووجی لا (Wojtyla) ہے اور موجودہ لقب پوپ جان پال دوم ۔ وہ پولینڈ کے رہنے والے ہیں۔ پولینڈ کی آبادی میں ۹۰ فی صد لوگ کیتھولک عیسائی ہیں۔ مزید یہ کہ یہاں پادریوں کی تعداد دن بدن بڑھ رہی ہے۔ پولینڈ ایک اشتراکی ملک ہے۔ فادر ووجی لانے اس سے پہلے اپنے ملک میں مسیحیت کی آزادی کے لئے زبردست جد و جہد کی اور کامیابیاں حاصل کیں۔ ان کے فاتحانہ کارناموں نے ان کو مسیحی حلقوں میں ہیرو کا مقام دے دیا۔ اس تجربہ کے بعد پولینڈ میں ایسی فضا بن گئی کہ مسیحی کاز کے لئے اٹھنا ہیرو بننے کے ہم معنی ہو گیا۔ چنانچہ نوجوان طبقہ کثرت سے اس طرف مائل ہونے لگا۔ پولش چرچ کے ایک ذمہ دار نے کہا ہے : Our young men are becoming priests, be- ہمارا نوجوان طبقہ پادری بن رہا ہے۔ کیونکہ پولینڈ میں پادری ہیرو بنتا ہے ۔ ہیرو بننے کا شوق موجودہ زمانہ کا سب سے بڑا شوق ہے۔ عام نوجوان فلمی ہیرؤوں کی نقل کر کے اپنے جذبہ کی تسکین کرتے ہیں اور بڑے لوگ اسٹیج پر چمتکار دکھا کر۔ فرق یہ ہے کہ کوئی روحانی اسٹیج پر یہ چمتکار دکھا رہا ہے اور کوئی سیاسی اسٹیج پر۔

فطرت سے بغاوت کے بعد

۲۵ سال پہلے ایک شخص نے امریکہ میں اپنی جنس تبدیل کرائی تھی یعنی ایک مرد آپریشن کے ذریعہ عورت بن گیا۔ آج کل امریکہ میں سالانہ ایک سو کی تعداد میں جنسی تبدیلی کے آپریشن ہورہے ہیں۔ جرمنی میں اس وقت ایسے لوگوں کی تعداد تین ہزار ہے جنہوں نے اپنی جنس تبدیل کرائی ہے۔ ان میں زیادہ تر مرد ہیں۔ مگر اس تفریح‘‘ نے مغربی سماج میں نئے نئے مسائل پیدا کر دیئے ہیں۔ ڈاکٹر گرناٹ ہاف من (جرمنی) ایک مرد تھا۔ اس نے آپریشن کے ذریعہ عورت کی جنس حاصل کرلی۔ مگر قانون ابھی اس کو عورت تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں ۔ قانونی طور پر اب بھی اس کے لئے ضروری ہے کہ بطور مرد ڈاکٹر کے کام کرے اور مرد ڈاکٹروں کا سا لباس پہنے۔ اس قسم کے بہت سے قانونی مسائل ہیں جن کو حل کرنے کے لئے نیا قانون بنایا جارہا ہے۔ مگر ماہرین شبہ کر رہے ہیں کہ محض قانون سازی اس نئی نوع کے مسائل کو حل کر دے گی ۔

اکثر ایسا ہوتا ہے کہ تبدیلی جنس کے کچھ عرصہ بعد ایسے لوگ انتشار ذہنی کا شکار ہوجاتے ہیں ۔ چنانچہ جنس تبدیل کرنے والوں (Transsexuals) میں خودکشی کی شرح دوسروں کے مقابلہ میں زیادہ پائی گئی ہے ۔

‹ Previous page Next page › Contents of January 1979 All issues

Printed page