Al-Risala · April 1979 · page 43

PETER SAVE US

الرسالہ، اپریل ۱۹۷۹، صفحہ ۴۳

بلیک باکس ہواباز اور کنٹرول ٹاور کے درمیان گفتگو کو ریکارڈ کرتا رہتا ہے۔ اس کو ہوائی جہاز اسی دم میں رکھا جاتا ہے تاکہ ہوائی جہاز کے چلنے کے بعد بھی وہ بچ سکے۔

ہندوستانی افسروں نے ہوائی جہاز کے ملبے سے اس بلیک باکس کو حاصل کیا۔ جب اس بکس کا ٹیپ بجایا گیا تاکہ اس سے تفتیش میں مددلی جاسکے تو معلوم ہوا کہ بالکل آخری لمحات میں روسی ہواباز کی زبان سے جو لفظ نکلا وہ یہ تھا :

PETER SAVE US

(سینٹ پیٹر ہم کو بچا) واضح ہو کہ پیٹر یا پطرس حضرت عیسیٰ کے بارہ حواریوں میں سے ایک تھے اور عیسائیوں کے یہاں بڑے بزرگ مانے جاتے ہیں۔ ۵۔ کون جانتا تھا کہ سٹالن کی اپنی لڑکی سویٹلانہ SVETLANA ALLILUYEVA اس کے بعد عیسائی مذہب قبول کر لے گی ۔ سویٹلانہ اشتراکی دنیا سے مایوس ہو کر ہندوستان آئی تھی ۔ ہو سکتا تھا کہ وہ کس ہندوستانی مذہب میں پناہ لے۔ مگر ہمارے حکمرانوں کے لئے اس کا یہاں رہنا ہند۔ روس دوستی کے خلاف معلوم ہوا۔ چنانچہ مجبور ہو کر وہ یورپ چلی گئی ، اور وہاں عیسائیت کو اختیار کر لیا۔

ONLY ONE YEAR سویٹلانہ اپنی کتاب (صرف ایک سال) میں لکھتی ہے کہ میں ماسکو ہی میں غير مطمئن تھی اور اپنے قلب کی تسکین کے لئے کوئی چیز ڈھونڈ رہی تھی ۔ وہ چیز مجھے بائبل کے ان جملوں میں مل گئی:

خداوند میری روشنی اور میری نجات ہے مجھے کس کی دہشت۔

خداوند میری زندگی کا پشتہ ہے، مجھے کسی کی ہیبت۔

خواہ میرے خلاف لشکر خیمہ زن ہو۔

میرا دل نہیں ڈرے گا۔

خواہ میرے مقابلہ پر جنگ برپا ہو۔

تو بھی میں خاطر جمع رہوں گا۔

زبور : ۲۷

۶۔ آج کے روس میں اس کیفیت کے ابھرنے کے شواہد کثرت سے مل رہے ہیں۔ سولژنتسین اور سخاروف کی روحانی کش مکش کی ایک علامت ہیں۔ سولژنتسین کو اگر نوبل انعام حاصل کرنے کی اجازت ملی ہوتی تو وہ اس رقم کو روسی عوام کے لئے ایک گرجا تعمیر کرنے میں صرف کرتا۔ سولژنتسین کے ایک قریبی دوست دبیتری پلینی سے پوچھا گیا کہ روسی سلطنت کا سب سے کمزور پہلو کیا ہے۔ اس نے بلا تردد جواب دیا: THE HUNGER OF ORDINARY PEOPLE FOR MORAL AND SPIRITUAL TRUTH عام انسان کی یہ بھوک کہ وہ اخلاقی اور روحانی سچائی کو پا سکے “ جو شخص گھمنڈ اور عصبیت جیسی نفسیاتی پیچیدگیوں میں مبتلا ہو وہ کبھی سچائی کو دیکھ نہیں سکتا ، خواہ وہ کتنی ہی کھلی شکل میں اس کے سامنے رکھ دی گئی ہو۔ سچائی کو پانے کے لیے سچائی کا طالب ہونا ضروری ہے۔

‹ Previous page Next page › Contents of April 1979 All issues

Printed page