Winston S. Churchill,
الرسالہ، اپریل ۱۹۷۹، صفحہ ۴۲
تھے اور فوٹو گرافر اس انتظار میں تھا کہ بغیر آنسوؤں کا کوئی لمحہ ملے تو شاٹ لے سکے۔
واٹر گیٹ سکینڈل کے متعلق ٹیپ رچرڈنگ جس نے نکسن کی صدارت کو ختم کیا، اگر نکسن چاہتے تو اس کو ضائع کر سکتے تھے، ایسی صورت میں ان کی صدارت خطرہ میں نہ پڑتی۔ مگر صدر نکسن کو یہ لالچ تھا کہ صدارت کے بعد اس ٹیپ کو فروخت کرکے وہ معقول رقم حاصل کرسکتے ہیں، مگر ان کی یہ امید پوری نہیں ہوئی۔ ٹیپ ریکارڈنگ لوگوں کے علم میں آگئی اور نکسن کی صدارت ایسے بھونچال کا شکار ہوئی کہ علیحدگی کے سوا ان کے لئے کوئی چارہ نہ رہا۔
واٹر گیٹ اسکینڈل کے انکشاف سے پہلے ریکارڈ نکسن اتنا زیادہ پریشان تھے کہ نیم پاگل ہو گئے تھے۔ وہ وائٹ ہاؤس میں روتے رہتے۔ انھوں نے خودکشی کا ارادہ کر لیا تھا۔ اگر چہ سخت نگرانی کی وجہ سے وہ اس میں کامیاب نہ ہو سکے۔
آخری ایام THE FINAL DAYS نامی کتاب میں انکشاف کیا گیا ہے کہ :
AS THE END NEARED, NIXON ASKED SECRETARY OF STATE HENRY KIS- SINGER TO KNEEL AND PRAY WITH HIM, SAYING:
"YOU ARE NOT A VERY ORTHODOX JEW AND I AM NOT AN ORTHODOX QUACKER, BUT WE NEED TO PRAY."
Daily American (Rome) 27.3.1976 جب صدارت کا خاتمہ قریب آگیا، نکسن نے سابق سکریٹری آف اسٹیٹ ہنری کسنجر سے کہا کہ وہ ان کے ساتھ خدا کے آگے جھکیں اور دونوں مل کر دعا کریں۔ نہ تم زیادہ پکے یہودی ہو نہ میں زیادہ پکا عیسائی۔ مگر اس وقت ہم کوضرورت ہے کہ ہم دعا کریں نکسن نے کہا اور عیسائی طریقِ عبادت کے مطابق جھک کر دعا کرنے لگے۔ ۴۔ روس میں اشتراکی انقلاب اکتوبر ۱۹۱۷ء میں آیا۔ اس طرح اس انقلاب پر اب پورے ساٹھ سال گزر چکے ہیں۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق ۲۵ کروڑ نوے شہریوں میں ۲۲ کروڑ ایسے لوگ ہیں جو اکتوبر انقلاب کے بعد پیدا ہوئے ہیں، دوسرے لفظوں میں ایسے سماج میں جس میں حکومتِ روس کے دعوے کے مطابق، قدیم مذہبی نظام مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔ اشتراکی نظریہ کے مطابق مذہب، سرمایہ داری نظام کا ضمیمہ تھا۔ سرمایہ داری نظام کے خاتمہ کے بعد قدرتی طور پر اس کے ضمیمہ کو بھی ختم ہو جانا چاہئے۔ روسی حکومت کا دعویٰ ہے کہ اس نے سرمایہ داری نظام کو روس سے ختم کر دیا ہے۔ مگر حیرت انگیز بات ہے کہ مذہب اب بھی وہاں زندہ ہے۔ حتٰی کہ روس کی جدید نسل میں دوبارہ مذہب پروان چڑھ رہا ہے۔
اس سلسلہ میں ایک دل چسپ واقعہ وہ ہے جو ۱۹۷۴ میں ہندوستان میں پیش آیا۔ ایک روسی جہاز (ILYUSHIN JET) ہندوستان میں مغربی بنگال کی فضا پر اڑ رہا تھا کہ اس کا انجن خراب ہوگیا ہوا باز کی ساری کوششیں ناکام ہو گئیں اور جہاز زمین پر گر پڑا۔ ہوا باز سمیت سارے مسافر جل کر ختم ہو گئے ۔
چونکہ یہ حادثہ ہندوستان کی سرزمین پر ہوا تھا اس لئے بین الاقوامی قانون کے مطابق ہندوستان کو اس کی تفتیش کرنی تھی۔ ہوائی جہازوں کا قاعدہ ہے کہ اس میں آواز ریکارڈ کرنے والی ایک خود کار مشین رکھی جاتی ہے جس کو عام طور پر (BLACK BOX) کہتے ہیں۔ یہ
‹ Previous page Next page › Contents of April 1979 All issues