Al-Risala · May 1979 · page 3
دو رو په
الرسالہ، مئی ۱۹۷۹، صفحہ ۳
دو آدمی ایک دوسرے کے دشمن ہو گئے۔ ہر ایک دوسرے کو بدنام کرنے اور اس کو نقصان پہنچانے میں لگا رہا۔ مگر آخری چیز جس نے دونوں کے درمیان فیصلہ کیا وہ موت تھی۔ موت نے ان میں سے ہر ایک کو اسی قبر میں پہنچا دیا جس میں وہ اپنے بھائی کو پہنچانا چاہتا تھا۔ موت کا یہ واقعہ ہر روز ہمارے سامنے پیش آتا ہے مگر ہر ایک یہ سمجھتا ہے کہ یہ واقعہ اسی آدمی کے لئے ہے جس کے ساتھ وہ بظاہر پیش آ رہا ہے۔ خود اپنے لئے کوئی شخص اس میں سبق نہیں پاتا۔