الرسالہ، جون ۱۹۷۹، صفحہ ۵۲
الرسالہ، جون ۱۹۷۹، صفحہ ۵۲
یہاں سرخ نشان اس بات کی علامت ہے کہ آپ کی مدتِ خریداری ختم ہو چکی ہے۔ براہِ کرم اپنا زرِ تعاون بذریعہ منی آرڈر بھیج کر شکریہ کا موقع دیں ۔ منیجر الرسالہ الرساله شماره ۳۱ جون ۱۹۷۹ء جمعیته بلڈنگ . قاسم جان اسٹریٹ - دهلی ۶ - - - - دہرانقضان "نیٹ جہاز کیا ہے"، طالب علم نے یہ سوال پوچھا جائے اور اس کے جواب میں وہ نیٹ جہاز کی تفصیلات بتانے لگے تو امتحان کے ایک اصول کے مطابق اس کے نمبر کم کر دیئے جائیں گے۔ یعنی سوال اگر پانچ نمبر کا تھا تو غلط جواب کی وجہ سے اس کے دس نمبر کاٹ لئے جائیں گے کیونکہ غلط جواب اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ وہ نہ صرف نیٹ جہاز سے نا واقف تھا بلکہ نیٹ جہاز کو بھی نہیں جانتا تھا۔ امتحان کے اس اصول کو نمبر کی نفی (Minus Marking) کہتے ہیں۔
بعض امتحانات میں نمبر کی نفی کا جو طریقہ رائج ہے، وہ زندگی کے معاملہ میں بھی نہایت بے رحمی کے ساتھ کار فرما ہے۔ اگر کوئی شخص یا گروہ غلط اقدام کر بیٹھے تو صرف اتنا ہی نہیں ہوگا کہ وہ منزل پر نہیں پہنچے گا۔ بلکہ وہ پہلے سے بھی زیادہ منزل سے دور ہو جائے گا۔
‹ Previous page Next page › Contents of June 1979 All issues