Al-Risala · August 1979 · page 51
الرسالہ، اگست ۱۹۷۹، صفحہ ۵۱
الرسالہ، اگست ۱۹۷۹، صفحہ ۵۱
شمارہ ۳۳ اگست ۱۹۷۹ جمعیۃ بلڈنگ ٭ قاسم جان اسٹریٹ ٭ دہلی - 110006 ایک مشہور مصنف کا واقعہ ہے۔ اس نے ایک ناول لکھا۔ یہ ناول غیر معمولی طور پر ضخیم تھا۔ اس کو دیکھ کر اس کے ایک دوست نے کہا __ " اف اتنا لمبا ناول ، اس کو لکھتے لکھتے تم اکتا نہیں گئے ؟ " ناول نگار نے فوراً جواب دیا : " ہرگز نہیں۔ میری توجہ ہمیشہ اگلے پیراگراف پر مرکوز رہتی تھی "
زندگی بھی اسی قسم کی ایک طویل اکتا دینے والی کہانی ہے جو ہماری کامیابیوں اور ناکامیوں کے واقعات کے ساتھ ہر آن لکھی جا رہی ہے۔ اس طویل اور خشک کہانی سے مسلسل دل چسپی باقی رکھنے کی واحد صورت یہ ہے کہ آدمی کی توجہ ہمیشہ کہانی کے اگلے پیراگراف پرٹکی رہے۔
‹ Previous page Next page › Contents of August 1979 All issues