آخرت والے عمل سے دنیا کی فائدہ چاہنا
الرسالہ، اگست ۱۹۷۹، صفحہ ۳۷
جاسکے یقیناً جہاد فی سبیل اللہ ہے۔
اسلامی ممالک کے اندر ایسے اسلامی مراکز قائم کرنا بھی جہاد فی سبیل اللہ میں شامل ہے جو مسلم نوجوانوں کی صحیح تربیت کریں۔ اسلام کے اعتدال پسندانہ نقطہ نظر کے مطابق ان کی رہنمائی کریں، الحاد، فکری انحراف اور عملی بے راہ روی سے انھیں بچائیں اور انھیں اسلام کی حمایت ونصرت اور اس کے دشمنوں سے نبرد آزماٰئی کے لیے تیار کریں۔
اسی طرح خالص اسلامی پرچہ کا اجراء جو گمراہ، داعیوں کی معاونت کرنا جن پر خارج سے اسلام دشمن طاقتیں داخلی عناصر ۔ مرتد اور سرکش افراد کی مدد سے مسلط ہو جاتی ہیں اور انھیں طرح طرح کی اذیتیں اور تکلیفیں دینے لگتی ہیں ۔ ان کی معاونت کرنا تاکہ وہ کفر اور سرکشی کے مقابلہ میں ثابت قدم رہیں سراسر جہاد فی سبیل اللہ ہے۔
مسلمانوں کو چاہئے کہ زکوٰۃ کے صرف میں ایسے کاموں کو اولین اہمیت دیں کیوں کہ اسلام کے مددگار اللہ کے بعد فرزندان اسلام ہی ہیں اور خاص طور سے صحافت کے درمیان اللہ کا کلمہ بلند کرنے حق بات کا اظہار کرنے، اسلام پر عائد کئے جانے والے جھوٹے الزامات کی تردید کرنے، شبہات کا ازالہ کرنے، اور اسلام کو ہر قسم کی حاشیہ آرائی اور شائبوں سے پاک کرکے صحیح شکل میں پیش کرنے کی خدمت انجام دے ـــــ بلا شبہ جہاد فی سبیل اللہ ہے ایسی دینی کتاب کی وسیع پیمانہ پر اشاعت جو بنیادی اہمیت کی حامل ہو اور جو اسلام کو یا اس کے کسی پہلو کو اس خوبی کے ساتھ پیش کرے کہ اس کے پوشیدہ جواہر پر سے پردہ اٹھ جائے ۔ اس کی تعلیمات کی خوبیاں نمایاں ہوں اور اس کے حقائق بے نقاب ہوں جہاد فی سبیل اللہ کے مترادف ہے۔
پختہ کار، امانت دار اور مخلص افراد کو فارغ کرنا تا کہ وہ دین کی خدمت کریں ، اس کی روشنی چار دانگ عالم میں پھیلائیں، اس کے دشمنوں کی چالوں کو بے اثر کرکے رکھ دیں۔ فرزندان اسلام میں بیداری پیدا کریں اور عیسائی مشن، الحاد اور اباحیت کے طوفان کا مقابلہ کریں من جملہ جہاد فی سبیل اللہ کے ہے اور دین حق کے ایسے دور میں جبکہ اسلام غربت سے دوچار ہے۔ فقہ الزکوٰۃ ، ترجمہ از مولانا شمس پیرزادہ۔ بمبئی اسلامی مرکز ایک رجسٹرڈ ادارہ ہے اس کا مقصد تعمیر ملت اور احیاء اسلام کے لئے جدوجہد کرنا ہے ماہنامہ الرسالہ اور مکتبہ الرسالہ اسی مرکز کے تحت قائم ہیں اس دینی و ملی مہم میں ہر طرح تعاون کرنا وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے
‹ Previous page Next page › Contents of August 1979 All issues