Al-Risala · August 1979 · page 46

صدارت سے انکار

الرسالہ، اگست ۱۹۷۹، صفحہ ۴۶

صدارت سے انکار

البرٹ آئن سٹائن ایک یہودی سائنس داں تھا۔

اسرائیل کے پہلے صدر ویزمین کے انتقال کے بعد ۱۹۵۲ میں آئن سٹائن کو اسرائیل کی صدارت کا عہدہ پیش کیا گیا۔ مگر اس نے اس عہدہ کو قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ اس نے سفیر ابا ایبان سے کہا: "میں فطرت کے بارے میں بہت کم جانتا ہوں اور انسان کے بارے میں تو مشکل کوئی چیز مجھے معلوم ہے۔ میں اسرائیل کی طرف سے اس پیش کش سے بہت متاثر ہوں اور اسی کے ساتھ مجھے افسوس اور شرمندگی بھی ہے کہ میں اس کو قبول نہیں کر سکتا۔ میں اپنی تمام زندگی میں موضوعی چیزوں پر کام کرتا رہا ہوں اس لئے میں عوام سے درست طور پر معاملہ کرنے اور سرکاری امور کو برتنے کی فطری استعداد اور تجربہ دونوں سے محروم ہوں۔ میری بڑھی ہوئی عمر نے میری قوت کو متاثر نہ کیا ہوتا تب بھی تنہا ان وجوہ سے میں اس اعلیٰ عہدہ کی ذمہ داریاں ادا کرنے کے لئے غیر موزوں تھا۔

تمثیل کی زبان میں

کسی سیٹھ نے خواب میں دیکھا کہ لکشمی جی کہہ رہی ہیں: "سیٹھ! اب تیرا پنیہ (نیک کام) ختم ہو گیا ہے۔ اس لئے میں چند دنوں میں تیرے گھر سے چلی جاؤں گی۔ تجھے مجھ سے جو مانگنا ہو مانگ لے"۔ سیٹھ نے کہا: "کل صبح اپنے گھر والوں سے صلاح و مشورہ کر کے جو مانگنا ہو مانگ لوں گا"۔ صبح ہوئی تو سیٹھ نے خواب کی بات سب کے سامنے رکھی۔ کہنے میں سے کسی نے ہیرے جواہرات مانگنے کے لئے کہا کسی نے سونے کا ڈبہ۔ کسی نے اناج اور کسی نے کٹاری یا کوٹھی مانگنے کی صلاح دی۔ آخر میں سیٹھ کی چھوٹی بہو نے کہا: ” پتا جی ! جب لکشمی کو جانا ہی ہے۔ تو یہ چیزیں ملنے پر بھی رہیں گی کیسے ؟ آپ تو محض یہ مانئے کہ کہنے میں پیار بنا رہے ۔ کہنے کے سب لوگوں میں پریم بنا رہے گا تو مصیبت کے دن بھی آرام سے کٹ جائیں گے “۔

سیٹھ کو یہ تجویز پسند آئی اور جب رات کو پھر خواب میں لکشمی کے درشن ہوئے، اس نے کہا، بولو کیا مانگتے ہو‘‘، سیٹھ نے کہا ” دیوی ! آپ جانا ہی چاہتی ہیں تو خوشی سے جائیے لیکن یہ بردان دیجئے کہ ہمارے کہنے کے لوگوں میں ہمیشہ پریم بنا رہے “ لکشمی بولیں ”سیٹھ تو نے ایسا بردان مانگا کہ مجھے باندھ ہی لیا ۔ بھلا جس کہنے کے افراد میں پریم پیار ہے وہاں میں جا کیسے سکتی ہوں ۔ (ڈاکٹر سی ۔ آر تینجہ گور گائوں) جہاد نوب بی ٹانک چہرہ۔ تمام عضو کو طاقت بخشتا ہے : طاقت مجھے کے صحت کے دوبارہ بحال کرتا ہے۔

دِمَاغِين تمام دماغی کام کرنے والوں کے لئے نایاب تحفہ خون صفا خون کی خرابی، پھوڑے پھنسی ، خارش اور داد وغیرہ کی دوا۔

شربت نزله کو کھانسی ، زکام اور غزه کے لئے چند مشہور اور پیٹنٹ دوا ئیں ہیں دواخانہ طبیہ کالج مسلم یونیورسٹی ، علی گڑھ

‹ Previous page Next page › Contents of August 1979 All issues

Printed page