زمین: اللہ کی عجیب وغریب نعمت
الرسالہ، اکتوبر ۱۹۷۹، صفحہ ۲
زمین: اللہ کی عجیب وغریب نعمت
روس نے اپنے خلا میں جہاز (Salyut 6) پر دو خلا باز ولادیمیر لیا خوف اور دلویری ریو مین اور پر بھیجے ۔ پرو گرام کے مطابق ان کو تقریباً چھ ماہ تک خلا میں رہنا تھا۔ آخری ایام میں جب کہ وہ اپنے خلائی سفر کی مدت پوری کرکے اپنے وطن واپس آنے والے تھے، زمینی اسٹیشن سے بات کرنے والے نے ان سے پوچھا: آج کل آپ لوگوں کے احساسات کیا ہیں۔ ایک خلا باز نے خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق، فوراً کہا: What are we dreaming about. Well, we want very much just to put our feet on the ground again. The Indian Express, August 16, 1979 ہم آجکل کیا خواب دیکھ رہے ہیں۔ ہاں، وہ یہ ہے کہ ہم بس یہ چاہتے ہیں کہ جلد سے جلد وہ وقت آئے جب کہ ہم زمین پر دوبارہ اپنا قدم رکھیں۔ یہ دونوں روسی خلا باز ۱۷۵ دن خلا میں چکر لگانے کے بعد زمین پر واپس آئے ہیں۔ تقریباً نصف سال تک بے وزنی کی حالت میں رہنے کے بعد وہ دونوں مد ہوش اور سراسیمہ سے دکھائی دیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی نیند غائب ہو گئی ہے۔ خلائی خوف و دہشت کی وجہ سے وہ بہت کم سو سکے تھے۔
زمین کو اللہ تعالیٰ نے جس طرح بنایا ہے اور اس پر ہمارے لئے جو موافق حالات جمع کئے ہیں وہ ہمارے لئے بہت بڑی نعمت ہیں۔ ساری معلوم کائنات میں انسان جیسی مخلوق کے لئے کوئی بھی دوسرا ٹھکانا نہیں ۔ اللہ کی اس عظیم نعمت کا اندازہ اس وقت ہوتا ہے جب کہ آدمی زمین سے محروم کر دیا گیا ہو، ٹھیک ویسے ہی جیسے فاقہ گزرنے کے بعد آدمی صحیح طور پر جانتا ہے کہ کھانا آدمی کے لئے کیسی قیمتی چیز ہے۔ جب خدا اپنے جلال کے ساتھ ظاہر ہوگا ۲۱ اگست ۱۹۷۹ء کی خبر ہے کہ چک مگور سے ۳۰ کلومیٹر کے فاصلہ پر ایک گاؤں میں جنگلی ہاتھیوں کا ایک ریوڑ گھس آیا اور چنگھاڑنے لگا۔ ان کی ہیبت ناک چنگھاڑ کو سن کر قصبہ کی تین عورتیں مرگئیں۔ بہت سے لوگ جو بچنے کے لئے بھاگ رہے تھے، راستہ میں ٹکرا کر زخمی ہو گئے ۔
یہ ہاتھی کے چنگھاڑ کا حال ہے جو خدا کی ایک ادنی مخلوق ہے۔ پھر اللہ رب العالمین کی چنگھاڑ کا حال کیا ہوگا جب وہ اپنے جلال کے ساتھ ظاہر ہوگا۔ حقیقت یہ ہے کہ آدمی اگر اس آنے والے دن کو سوچ لے تو اس کی چلتی ہوئی زبان بند ہو جائے جس کے الفاظ کا ذخیرہ آج بظاہر ختم ہونے والا نظر نہیں آتا۔ اس کے اُٹھے ہوئے ہاتھ رک جائیں جس کو اخلاق اور انسانیت کا ہر دعظار رد کرنے میں ناکام ثابت ہو رہا ہے۔
‹ Previous page Next page › Contents of October 1979 All issues