Al-Risala · October 1979 · page 19

جب اعمال اکارت ہو جائیں

الرسالہ، اکتوبر ۱۹۷۹، صفحہ ۱۹

جب اعمال اکارت ہو جائیں

قرآن میں اللہ تعالیٰ کے جو قوانین بتائے گئے ہیں، ان میں سے ایک قانون حبط اعمال ہے۔ حبط کے معنی ہیں اکارت جانا۔ پانی والا کوار ہو و اس کا پانی ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے تو کہیں گے حبط ماء البئر۔ دین میں حبط اعمال سے مراد یہ ہے کہ آدمی بظاہر نیکیاں کر رہا ہو۔ خوش نما اعمال اس سے ظاہر ہو رہے ہوں۔ مگر آخرت میں وہ بے قیمت ٹھہریں وہاں ان کا کوئی وزن نہ کیا جائے۔ قرآن میں مختلف مقامات پر حبط اعمال کے جو اسباب بتائے گئے ہیں وہ یہ ہیں:

دین کو اختیار کرنے کے بعد دین سے پھر جانا۔ بقرہ ۲۱۷ اللہ کی نشانیوں سے انکار، بے انصافی پر روک ٹوک کرنے والوں کے مارنے کے درپے ہو جانا۔ آل عمران ۲۲ ایمان کے تقاضوں کو تسلیم کرنے سے انکار کرنا۔ مائدہ ۵ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرانا۔ انعام ۸۸ ، زمر ۶۵ دنیا کا نفع اور دنیا کی رونق چاہنا۔ ہود ۱۶ دنیوی نقصان کے اندیشہ سے اسلامی جدوجہد کا ساتھ نہ دینا۔ مائدہ ۵۳ آخرت میں اللہ سے ملاقات کے معاملہ کو غیر اہم سمجھ کر نظر انداز کر دینا۔ اعراف ۱۴۷ کافرانہ روش پر قائم رہتے ہوئے ظاہری عبادتیں کرنا۔ توبہ ۱۷ دنیا کی چیزوں میں غرق ہونا۔ توبہ ۴۹ دنیا کو سب کچھ سمجھنا اور اپنی تمام کوششیں اس میں صرف کر دینا۔ کہف ۱۰۶ اسلام کی ضرورت کے موقع پر بخیلی اور بزدلی دکھانا۔ احزاب ۱۹ اللہ کی ناراضی والے راستہ پر چلنا اور اس کی رضا کا حریص نہ ہونا۔ محمد ۲۸ اللہ کے کام میں رکاوٹ ڈالنا اور اس کا مخالف بن کر کھڑا ہونا۔ محمد ۳۲ یہ ایک نہایت سخت معاملہ ہے جو آخرت میں کچھ لوگوں کے ساتھ پیش آئے گا۔ بظاہر وہ "اعمال" کا ڈھیر لے کر آئیں گے۔ انھوں نے دینی عمل کے نام پر دنیا میں بہت کچھ کیا ہو گا۔ حتیٰ کہ بہت سے ظاہر بینوں کی نظر میں وہ دین اور مذہب کے چیمپین بنے رہے ہوں گے۔ مگر آخرت کی دنیا میں ان کے اعمال کی کوئی قیمت نہ ہوگی۔ کیوں کہ انھوں نے ظاہری دھوم دھام والے دین کو تو خوب اپنایا مگر حقیقی دین سے انہیں دل چسپی نہیں ہوئی ۔ وہ نمائشی دین کے عامل رہے۔ مگر جب نفس پر زد پڑی۔ جہاں مصالح مجروح ہوتے نظر آئے ۔ جب اُن دیکھی آخرت کی خاطر سامنے کے فوائد کو چھوڑنا ہو اٹھ ایسے مواقع پر انھوں نے دین کے تقاضوں کو نظر انداز کر دیا۔ انھوں نے اپنی پسند کا دین اپنایا نہ خدا کی پسند کا۔

‹ Previous page Next page › Contents of October 1979 All issues

Printed page